Tue. Feb 27th, 2024
124 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)ضلع جہلم ویلی بھر میں 5روزہ پولیو مہم 26فروری کو شروع ہو گی جو بغیر کسی وقفہ کے یکم مارچ4 202ء تک جاری رہے گی پولیو مہم کے جملہ انتظامات اور اس کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی(DPEC) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی جہلم ویلی سلطان اعوان،ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر رحیم مغل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ قرۃالعین،ڈی ایس وی علی حسن، اے ایس وی عبدالعزیز، عمر علی(TSA WHO)  اور دیگر ادارجات کے ذمہ داران نے شرکت کی اس قومی مہم پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل نے بتایا ہے کہ پورے ملک میں قومی مہم  26فروری سے شروع ہو کر یکم مارچ  2024ء تک جاری رہے گی پولیو مہم کے دوران پیدائش سے لے کر 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے اور وٹامن کے کپسول پلائے جائیں گے ضلع جہلم ویلی میں پولیو مہم میں اس سلسلہ میں عوام الناس میں شعور کی بیداری کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے تمام محکمہ جات بلعموم محکمہ تعلیم، بلخصوص سرکاری و پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اپنا کردار ادا کریں تما م سکول انچارج صاحبان کو بروقت اگاہ کیا جائے تانکہ قطرے پلانے کا سو فیصد ہدف پورا ہو پائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

By ajazmir