Tue. Feb 27th, 2024
115 Views

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار  شیر افضل خان مروت حلقہ این اے 41 لکی مروت سے کامیاب ہوگئے
عام انتخابات میں آٹھ فروری کے روز پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 41 لکی مروت کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔حلقہ این اے 41 لکی مروت کے تمام  409 پولنگ اسٹیشنز کے  غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  آزاد امیدوار شیر افضل خان مروت 117395 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔آزاد امیدوار سلیم سیف اللہ خان 46070 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

By ajazmir