Tue. Feb 27th, 2024
149 Views

پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے اعلی سطحی وفد کی مرکزی چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان سے ملاقات،الیکشن میں فتح پر مبارکباد،وفد میں صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر سردارعبدالقیوم نیازی ، نائب صدر سید ذیشان حیدر ، راجہ شجاعت تصور گیلانی ، ماجد شریف اور دیگر شامل تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی سردار عبدالقیوم نیازی ، نائب صدر سید ذیشان حیدر نے چئیرمین بیرسٹر گوہر کو تاریخ ساز فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ‏عوامی مینڈیٹ کی تضحیک  ریاستی اداروں کے  رہے سہے وقار  کو تباہ کر دے گی،عجب تماشہ ہے کہ جو امیدوار رات کو بھاری اکثریت کے ساتھ جیتے ہوئے تھے صبح آنے  والے نتائج میں انہیں شکست خوردہ قرار دے دیا گیا۔عوام کے رائے حق دہی کا احترام ریاستی اداروں کا آئینی فریضہ ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی یہ دستوری  ذمہ داری ہے کہ وہ پوری دیانتداری کے ساتھ  انتخابی نتائج کو وضح کریں۔ ملک کے عوام اور آئین کے ساتھ کھلواڑ سب کے لیے نقصان دہ ہے۔مختلف علاقوں سے پریزائڈنگ افیسران پر دھاندلی کے لیے دباو ڈالنے کی اطلاعات عام ہیں۔الیکشن کمیشن اپنے عملے کو تحفظ فراہم کرے اور غنڈہ گردی کے ذریعے انتخابات پر اثر انداز ہونے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔8 فروری 2024 کے انتخابات ملکی تاریخ کو ایک اہم موڑ فراہم کرنے جا رہے ہیں۔انتخابی نتائج میں کسی بھی قسم کی دھاندلی ملک کی معاشی ترقی،  سیاسی استحکام ،آئینی بالادستی ، آزاد خارجہ پالیسی  کی راہ میں روڑے اٹکانے کے مترادف ہوگا۔پاکستان کے  غیور  عوام اور باالخصوص نوجوانوں کو اپنے  مینڈیٹ کا تحفظ کرانا ہو گا۔ دن کے اجالے میں جو فیصلہ آپ نے کیا ہے اسے رات کی تاریکی کے دوران کسی کو بدلنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے۔ پاکستان کی قوم نے عمران خان پر اعتماد کااظہار کیا ہے ۔آپ کے اس جرات مندانہ فیصلے پرتمام ووٹرز کو تہہ دل سے داد دیتا ہوں۔اب آپ نے اپنے ووٹ کی حفاظت کرنی ہے کس کو اس پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دینی۔اپنے حقوق کا تحفظ آپ کا آئینی حق ہے۔ اس کے لیے چاہے آپ کو پُرامن دھرنا دینا پڑے ،چاہے احتجاج کرنا پڑے  ، تیار رہیں۔‏ابھی تو بلے کا نشان نہیں تھا پھر بھی خان کو اتنا ووٹ پڑا ہے کہ نتائج بدلتے بدلتے انہیں رات سے صبح  اور صبح سے دوپہر اور اب دوپہر سے شام  ہو رہی ہے۔

By ajazmir