Tue. Feb 27th, 2024
128 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے عام انتخابات میں کامیابی پر آصف علی زرداری،بلاول بھٹو زرداری،یوسف رضا گیلانی،راجہ پرویز اشرف،محترمہ فریال تالپور سمیت دیگر تمام نو منتخب ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان شاء اللہ وفاق،سندھ اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔ہٹیاں بالا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اشفاق ظفر نے مزید کہا کہ رواں ماہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے پاکستان کے عوام نے پہلے سے بڑھ کر پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا یہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی فہم و فہراست اور کامیاب حکمت عملی کا واضع ثبوت ہے،پاکستانی سیاست کے بادشاہ آصف علی زرداری کی حکمت عملی سے ان شاء اللہ بلاول بھٹو زرداری ہی ملک کے آئندہ وزیر اعظم ہوں گے بلاول کے وزیر اعظم بننے کے بعد ان شاء اللہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ملک سے بیروزگاری،لاقانونیت،مہنگائی کا خاتمہ ہو گا اس وقت ملک جن مسائل اور بہرانوں سے دوچار ہے اسے ان بہرانوں سے بلاول بھٹو زرداری ہی نکال سکتے ہیں آزاد امیدوار بھی ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں تانکہ سب مل کر ملک اور عوام کو مشکلات سے نجات دلانے میں کامیاب ہوپائیں

By ajazmir