Tue. Feb 27th, 2024
224 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ) جہلم ویلی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہٹیاں بالا کے سالانہ انتخابات، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم ویلی کے صدر،ممبر ضلع کونسل راجہ پرویز اقبال ایڈووکیٹ نے اپنے مد مقابل مسلم لیگ ن کے رہنماء ممبر ضلع کونسل جہلم ویلی راجہ عظیم زاہد ایڈووکیٹ کو بیس ووٹوں سے شکست دے دی مسلسل تیسری مرتبہ جہلم ویلی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہٹیاں بالا کے صدر منتخب، جبکہ شہزاد اقبال اعوان ایڈووکیٹ اپنے مد مقابل امیدوار سید شاہد حسین ہمدانی کو 14ووٹوں سے شکست دے کر جہلم ویلی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہٹیاں بالا کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز جہلم ویلی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہٹیاں بالا کے سالانہ انتخابات2024ء منعقد ہوئے پچاس ووٹروں میں سے 48ووٹروں نے ووٹ ڈالے صدارت کے لیے راجہ پرویز اقبال ایڈووکیٹ اور راجہ عظیم زاہد ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہوا راجہ پرویز اقبال ایڈووکیٹ نے34ووٹ حاصل کرتے ہوئے ہیٹرک کی جبکہ ان کے مخالف صدارتی امیدوار راجہ عظیم زاہد ایڈووکیٹ نے 14ووٹ حاصل کیے،سیکرٹری جنرل کے عہدہ پر شہزاد اقبال ایڈووکیٹ نے 31ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار سید شاہد حسین ہمدانی کو 17ووٹ ملے اس سے قبل جہلم ویلی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہٹیاں بالا کے انتخابات میں شیخ شاہد ایڈووکیٹ بلا مقابلہ نائب صدر،نثار علی چک ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری،ممتاز علی ایڈووکیٹ سیکرٹری فنانس،فوادالحسن چوہدری ایڈووکیٹ سیکرٹری نشر واشاعت اور زاہد علی ایڈووکیٹ بلا مقابلہ سیکرٹری لائبریرین منتخب ہو گئے، راجہ محمد پرویز اقبال ایڈووکیٹ کو تیسری مرتبہ کامیاب کروانے میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ اہم کردار ادا کیا اور انھیں تیسری مرتبہ صدر منتخب کروانے میں کا میاب ہوئے،نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا نو منتخب عہدیداران کو ہار ڈال کر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے مبارکباد دی۔۔۔

By ajazmir