Wed. Jun 26th, 2024
390 Views

برطانیہ سے ایک کشمیری نوجوان چوہدری تصرف جس کا تعلق بہاری ڈڈیال سے ہے وہ اسلام آباد ائیرپورٹ سے اپنے  برادر ان لا کے ہمراہ جو اسے ائیرپورٹ سے اپنے بچوں کے ہمراہ لینے گئے تھے واپسی پر مہران گاڑی کو صدر کی طرف جاتے ہوئےپشاورروڈ پر پولیس وردی میں ملبوس اہلکاروں نے روک کر شناختی کارڈ اور شناخت طلب کی جب پر ڈرائیور نے بتایا کہ یہ بھائ برطانیہ سے آیا ہے اسے لینے آیا تھا تو پولیس وردی میں ملبوس شخص دوسری جانب دروازے کی طرف آیا اور فرنٹ سیٹ پر بیٹھے چوہدری تصرف کی گود میں رکھے گئے بیگ کو چھینے کی کوشش کی جس پر چوہدری تصرف نے بیگ نہ چھوڑا اور تکرار بڑھ گیا جس کے بعد پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے چوہدری تصرف کے سینے میں گولی مار دی ۔ واقعہ کی تفصیل ڈڈیال کے سینئر صحافی عبدالوحید ثانی نے بتائی

By ajazmir