Tue. Feb 27th, 2024
190 Views

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق اور وزیر بلدیات فیصل ممتاز راٹھور کی ہدایت پر آزادکشمیر بھر کی طرح جہلم ویلی میں بھی ہفتہ صفائی منایا جا رہا ہے چیئرمین میونسپل کمیٹی ہٹیاں بالا سجاول خان،چیف آفیسر ندیم احمد چوہدری کی قیادت میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی،ایس پی سلطان اعوان، سابق امیدوار اسمبلی زیشان حیدر،وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ ممتاز،ڈی ایس پی عبدالخالق،تحصیلدار خواجہ امجد،انجمن تاجران ہٹیاں بالا کے صدر سید فیصل گیلانی، سول سوسائٹی کے چیئرمین عبدالرشید،شیخ سلیم، مجسٹریٹ بلدیہ راجہ شیراز، میڈیا نمائندگان،سکول کے بچوں سمیت دیگر نے شرکت کی واک پل بازار ہٹیاں بالا سے شروع ہوئی اور بازار سے ہوتے ہوئے بلدیہ آفس پرپہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہمارے پیارے نبیﷺ نے صفائی کو پسند فرمایا ہے ایک ہفتے کی مہم میں ہم ہٹیاں بالا کے بازارو ں پر فوکس کریں گے تمام شہری اپنے گاؤں، گلی، محلے کو صاف ستھرا رکھیں مہذب قومیں اپنے گردونواع کو صاف ستھرا رکھتی ہیں جسکی وجہ سے وہ مختلف موزی امراض سے محفوظ رہتے ہیں بحیثیت مسلمان ہمیں صفائی پسند ہونا چاہیے لیکن ہمارے شہر،گاؤں، محلے، گندگی سے بھرے پڑے ہیں ہم اپنے گھروں اور دوکانوں کی صفائی کر کے کچرا سڑکوں پر گلیوں میں پھینک دیتے ہیں جس سے تعفن پھیلتا ہے اور مختلف بیماریاں پھیلتی ہیں صفائی مہم کے آغاز کے بعد بلدیہ اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاران نے مرکزی شہر میں صفائی کے عمل کو تیز کردیا ہے ندول سے لیکر جیگل تک صفائی کا کام شروع ہے تاجر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور صفائی کا خیال رکھیں۔۔۔۔۔۔۔

By ajazmir