Tue. Feb 27th, 2024
243 Views

مظفرآباد ۔فاروق حیدر لورز،فاروق حیدر فورس کا  وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق کی جانب سے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان، سردار تنویر الیاس کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر شدید ردعمل پتلے جلانے کا اعلان، جہاں جہاں انوارالحق جائے گا وہیں وہیں احتجاج کرینگے آزادکشمیر میں وزارت عظمی کے منصب پر ایسا شخص بیٹھا ہے جو ذہنی امراض کے ڈاکٹر کے پاس زیرعلاج ہے جو آئینی اور قانونی طور پر وزارت عظمی کے منصب پر رہنے کا مجاز نہیں ہے آئین میں واضح طور پر لکھا ہے کہ کوئی بھی ایسا شخص جو اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے وہ آئینی طور پر اس عہدے پر فائز نہیں رہ سکتا اب ممبران اس ذہنی مریض سے جان چھڑائیں آزادکشمیر بھر میں اس بیان سے راجہ فاروق حیدر خان کے چاہنے والوں میں اس پر سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے اس پر پورے آزادکشمیر بھر میں وزیراعظم کے پتلے جلائے جانے کا اعلان کرتے ہوے فورس کے عہدیداران چئیرمین راجہ ضیافت علی خان سینیر وائس چئیرمین شاہد راجپوت،جنرل سیکرٹری اربار اعوان دیگر عہدیداران راجہ ارشد منیر وسیم احمد خان صائم خواجہ ذوالفقار کھوکھر مانی چوہدری  موصیب اکرم و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ نفسیاتی مریض کا جہاں جہاں جائےگا سیاسی پکا علاج کیا جائے گا انوار الحق نے غلط جگہ پنگا لے لیا اس کے کالے کرتوت اب نا صرف بے نقاب کریں گے بلکہ عوام میں بھی جو اس فاشسٹ حکومت کے خلاف غم و غصہ ہے اس کو منظم انداز میں لیکر جائیں گے جہاں جہاں وزیراعظم جائےگا ہمارا احتجاج ساتھ جائے گا اور جو اس کا حمایتی ہے اب اس کے خلاف بھی یہی ہوگا

By ajazmir