Wed. Nov 29th, 2023
109 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ) جہلم ویلی میں پہلی مرتبہ ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے زیر اہتمام کشمیر نیوز ڈیجیٹل اسٹوڈیو کا باضابطہ طور پر ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی،ڈی ایچ اوجہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل،پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے نوجوان رہنماء ظاہر لطیف سلہریا،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا اعجاز احمد میر نے افتتاح کردیا۔

ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے زیر اہتمام ڈیجیٹل نیوز اسٹوڈیو کے باضابطہ افتتاح کے بعد افتتاحی تقریب نجی سکول کے ہال میں منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل،پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے نوجوان رہنماء ظاہر لطیف سلہریا،ایس پی جہلم ویلی سلطان اعوان،چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی طیب منظور کیانی، چیئرمین میونسپل کمیٹی ہٹیاں بالا سجاول خان، جمعیت علماء السلام مظفر آباد ڈویژن کے امیر سابق امیدوار اسمبلی پروفیسر مولانا الطاف حسین صدیقی،قاضی ڈاکٹر ذولفقار اعوان،آفیسر اطلاعات جہلم ویلی سہیل مغل،سابق امیدوار حلقہ سات و رہنما مسلم لیگ ن لیاقت علی اعوان،ممبر ضلع کونسل جہلم ویلی شگفتہ روشن کیانی، مسلم کانفرنس کے ضلعی صدر راجہ اعجاز احمد خان،ڈاکٹر منشاء طاہر قریشی،ڈویژنل ڈائریکٹر ریڈفاونڈیشن حمید اللہ خان کھوکھر،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا اعجاز احمد میر، ممبر گورننگ باڈی پریس فاونڈیشن محمد عارف کشمیری،سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب مرزا محمد اسلم،سید عدنان فاطمی، زاہد جاوید عباسی،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا مبارک حسین اعوان، عقیل احمد عثمانی ایڈووکیٹ،نثار علی چک ایڈووکیٹ، محمد لقمان چوہان، سید انصار نقوی، امتیاز نقوی،محمد زاہد اعوان،امجد حسین اعوان،اسرار ہمدانی،عامر شیخ، اعجاز خان، نبیل انجم عباسی،صدر انجمن تاجران سید فیصل گیلانی،ممتاز حسین اعوان،حاجی زمان عباسی،اکرم ہمدانی،شاہد حمید عباسی، سیدعجائب حسین ہمدانی،قاضی طارق شاکر،حافظ عبدالشکور اعوان، سمیت سیاسی،سماجی، مذہبی،وکلا،تاجر،سول سوسائٹی،صحافی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم سید اشفاق گیلانی نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں میڈیا کا تعمیر و ترقی اور غریب عوام کو انصاف دلانے میں اہم کردار ہے جہلم ویلی کی صحافت دیگر اضلاع کی نسبتاً مثبت صحافت ہے یہاں کے صحافیوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کو مثبت انداز میں اجاگر کیا اور آج کا دن ڈیجیٹل نیوز اسٹوڈیو کا آغاز ایک خوش آئند اقدام ہے جس پر ہٹیاں بالا کے صحافی مبارکباد کے مستحق ہیں ڈیجیٹل نیوز اسٹوڈیو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کر کے بے حد خوشی ہوئی ہے انہوں نے کہا آج کا دور بھی ڈیجیٹل اور الیکٹرانک میڈیا کا دور ہے جو لوگوں کو فوری معلومات فراہم کرتا ہے نئے سٹوڈیوسے لوگوں کو مسائل اور شکایات اجاگر ہوں گی اور انھیں جلد انصاف فراہم ہو گا انہوں نے کہا کہ صحافت مثبت ہو تو انسان کی اصلاح کا باعث بنتی ہے۔ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صحافیوں کے ساتھ بالخصوص کشمیر ڈیجیٹل نیوز اسٹوڈیو کی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل نے کہا میڈیا کی مثال معاشرے میں آنکھ اور کان کی سی ہے جو سنتا ہے اور دیکھتا ہے اور تحریر کرتا ہے جہلم ویلی کے صحافیوں کے تعاون کے بے حد مشکور ہیں ہم بھی ان کے دست و بازو بنیں گے ہر مقام پر تعاون کی یقین دہانی کرنے کو تیار ہیں۔چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی طیب منظور کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم ویلی میں پہلی بارصحافیوں کی کوشش کی بدولت صحافت ڈیجیٹل میڈیا کا آغاز کرنے جارہی ہے جو میری اپنی ذاتی دل کی خواہش تھی اور میں بھی چاہتا تھا کہ ڈیجیٹل اسٹوڈیو ہو جہاں ہم اپنی آواز کو حکام بالا تک جلد پہنچا سکیں۔پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے نوجوان رہنماء ظاہر لطیف سلہریا نے کہا کہ ضلع جہلم ویلی کے اندر ڈیجیٹل نیوز اسٹوڈیو کے انعقاد سے جہلم ویلی کے مسائل کھل کر اجاگر کیے جائیں گے خاص کر تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے میں ڈیجیٹل اسٹوڈیو اپنا مثبت کردار ادا کرے گا ہم کشمیر نیوز ڈیجیٹل اسٹوڈیو کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا اعجاز احمد میر نے کہا کہ ڈیجیٹل سٹوڈیو قائم کرنے کے لیے انتھک محنت کرنے پر پریس کلب کے سیکرٹری جنرل مبارک حسین اعوان اور دیگر مبارکباد کے مستحق ہیں ان کی انتھک کوششوں سے ہٹیاں بالا میں جدید سٹوڈیو قائم ہو چکا ہے جس طرح پریس کلب ہٹیاں بالا میں عوام کی آواز بلند کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ان شاء اللہ ڈیجیٹل سٹوڈیو میں بھی عوامی مفاد کے پروگرام عوام کو دیکھنے کو ملیں گے ان شاء اللہ پریس کلب ہٹیاں بالا اور ڈیجیٹل سٹوڈیو عوام کی آواز حکام تک پہنچانے کے لیے دن رات جہدوجہد جاری رکھے گے۔۔۔۔۔

By ajazmir