Wed. Nov 29th, 2023
249 Views

ہٹیاں بالا ( )
آستانہ عالیہ بنی حافظ شریف میں ایک صدی سے زائد عرصہ سے ختمات انبیاء علیھم الصلوۃ والسلام کے اہتمام کی روایت برقرار , پیر سیدمحمد الیاس شاہ نقوی البخاری کی دستار بندی کردی گئی .خطہ کشمیر میں اولیاء اللہ کی سرزمین آستانہ عالیہ بنی حافظ شریف میں 76 سال تک ختم انبیاء علیم الصلوۃ والسلام ,ختم خواجگان نقشبندیہ ,ختم غوثیہ , اوراد فتیحہ کا قدیم کشمیری طرز پر اہتمام کرنے والے ولی کامل بزرگ روحانی پیشوا پیر سید حمیداللہ شاہ نقوی البخاری نقشبندی رحمتہ اللہ علیہ کی وفات کے بعد اُن کے صاحبزادے درویش صفت شخصیت پیر سید محمد الیاس شاہ کی دستار بندی کردی گئی , آستانہ عالیہ بنی حافظ شریف کے سجادہ نشین پیر طریقت مسکین حافظ محمد شفیع نے ختمات انبیاء کی دستار فضیلت پیر سیدمحمد الیاس شاہ کے سر پر رکھی ,آستانہ عالیہ بنی حافظ شریف میں پیر طریقت رہبر شریعت حافظ جمال الدین رحمتہ اللہ علیہ, پیر طریقت حافظ محمد جی رحمتہ اللہ علیہ , پیر طریقت حافظ محمد یونس رحمتہ اللہ علیہ , پیر طریقت حافظ عبدالقدوس رحمتہ اللہ علیہ, پیر طریقت حافظ عرفان دانش رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ اعراس مبارکہ کے موقع پر نماز فجر اور نماز مغرب کے بعد ختمات انبیاء کا اہتمام تزک و احتشام سے کیا جاتا ہے , ان بزرگ ہستیوں کے مزارات مرجع خلائق ہیں اور روحانی فیوض و برکات کا منبع ہیں ,بزرگ روحانی پیشوا, ولی کامل پیر سید حمیداللہ شاہ نقوی البخاری 1948ء سے لیکر تا وفات ذکر و اذکار ,ختمات انبیاء کا اہتمام کیا کرتے تھے قبل ازیں پیر طریقت رہبر شریعت حافظ محمد یونس رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر پیر سید حمیداللہ شاہ نقوی رحمتہ اللہ علیہ کی موجودگی میں پیر سیدمحمدالیاس شاہ نقوی کو ختمات کی روایت برقرار رکھنے کی ذمہ داری تفویض کرتے ہوئے دستار بندی کی گئی تھی . امسال پیر طریقت حافظ محمد جی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے اختتام پر اور حافظ عبدالقدوس المعروف مولوی باجی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر پیر سید محمد الیاس شاہ کی دستار بندی کی گئی .اس موقع پر علماء و مشائخ کی بڑی تعداد موجود تھی .
پیر سید محمد الیاس شاہ ,ممتاز عالم دین مولانا سید محمد اسحاق نقوی خطیب جامع مسجد گوجر بانڈی , مذہبی اسکالر پروفیسر سید شبیر حسین نقوی خطیب جامع مسجد ندول شریف , ممتاز سماجی و ادبی شخصیت طاہر حسین نقوی کے بھائی ہیں.

By ajazmir