Wed. Jun 26th, 2024
717 Views

سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں بڑھا دیں، 28 جون بروز بدھ کو بھی چھٹی کا اعلان کردیا۔حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے نوٹیفکیشن پر نظرثانی کے بعد 28 جون سے یکم جولائی تک چھٹیوں کی منظوری دیدی، منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے سرکاری چھٹیوں کا نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سطح پر عید پر 3 روز کی سرکاری چھٹی ہوگی، وفاقی ملازمین کیلئے بدھ سے جمعہ تک چھٹی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ میں چھ روز کام کرنے والے دفاتر کیلئے چار چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے، 6 روز کام کرنے والے دفاتر کیلئے 28 جون سے یکم جولائی بروز بدھ تا ہفتہ چھٹی ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے عیدقرباں کی تین روزہ تعطیلات 29 جون تا یکم جولائی کا اعلان کیا تھا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

By ajazmir