Tue. Feb 27th, 2024
455 Views

 

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین  مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھاکہ ملک کے کئی مقامات پر چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیاگیا کہ یکم ذی الحج 1444 ہجری 20 جون بروز منگل کو ہوگی اور عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوگی۔دوسری جانب گزشتہ روز سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا تھا، حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 27 جون منگل کو ادا کیا جائے گا۔سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی، اس کے علاوہ دبئی سمیت خلیجی ممالک میں بھی عیدالاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی۔

By ajazmir