Fri. Apr 19th, 2024
487 Views

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ) کانسٹیبل راجہ مشتاق خان مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہوگئے ایس پی جہلم ویلی خرم اقبال نے اپنی گاڑی اور پورے سرکاری پروٹوکول کے ساتھ الوداعی تقریب کے بعد گھر روانہ کیا پولیس کی 3 گاڑیاں اور ایس پی جہلم ویلی کی گاڑی قافلے کی شکل میں انہیں گھر تک چھوڑ کر آئی تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل راجہ مشتاق 42 سال محکمہ پولیس میں سروس مکمل کرکے ریٹائر ہوگئے ان کے اعزاز میں سٹی تھانہ ہٹیاں بالا میں ایس ایچ او چوہدری نوید الحسن کی جانب سے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی جہلم ویلی خرم اقبال ،افسر مال ہارون رشید،ڈی ایس پی سردار ظہیر ،ڈی ایس پی لیپہ محمد منیر ،تحصیل دار ڈاکٹر راشد خان،ایس ایچ او سی آئی اے لیاقت حمید مغل،ایس ایچ او چکار راجہ تحسین ،صحافی سید عدنان فاطمی سمیت پولیس ملازمین آفیسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس پی جہلم ویلی نے کہا کہ جب آپ اپنی وردی اور محکمہ سے مخلص ہوں گے تو اللہ بھی آپکی مدد کرئے گا اور معاشرے میں بھی خدا آپ کو عزت سے نوازے گا دنیا کا پروٹوکول عارضی ہے پولیس تحفظ کی علامت ہے ہم نے جرائم پیشہ افراد کے لیے تمام سختیاں اور قانون حرکت میں آنا چاہیے مظلوم کو انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے اس میں کسی صورت غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کروں گا راجہ مشتاق نے 42 سال محکمہ کی خدمت کی آج باعزت ریٹائر ہوکر جارہا ہے محکمہ پولیس کی جانب سے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔۔۔

By ajazmir