Wed. Jun 26th, 2024
810 Views

چناری(خصوصی رپورٹر)لائن آف کنٹرول چکوٹھی کے قریبی دیہات پاہل میں ایک مقامی لڑکی کے ساتھ بوس وکنار اور فحش حرکات کرنے والے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تھانہ پولیس چناری نے حرکت میں آکر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ،ایس ڈی ایم ہٹیاں بالا نے ملزم کا دو روزہ ریمانڈ دے دیا ،عوامی ،سیاسی ،سماجی اور دینی حلقوں میں اس واقعہ پر شدید غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ملزم کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ سامنے آگیا ۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سرحدی قصبہ پاہل کے رہائشی عبدالعزیز ولد محمد شریف سلہریا ایک گھر میں مسماة(ل)کے ساتھ بوس و کنار اور فحش حرکات ایک اور جواں سالہ لڑکی کے سامنے کرتا رہا جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ایس ایچ او تھانہ پولیس افتخار حسین اعوان نے معہ نفری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالعزیز سلہریا ولد محمد شریف سلہریا کو گرفتار کر کے اس کے خلاف زیر دفعات 489زیڈ اور 294پی سی کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے چناری پولیس نے ملزم کو ایس ڈی ایم ہٹیاں بالا کے پاس پیش کر کے دو روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ،عوامی ،سیاسی ،سماجی اور دینی حلقوں نے اس واقعہ اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر کے سخت ترین سزائیں دی جائیں ایسے لوگ معاشرہ میں بد نما دھبہ اور برائی کی جڑ ہیں ان کے ساتھ تھوڑی سی بھی رعائت پورے معاشرے کو تباہ کرنے کے مترادف ہے ۔۔۔۔۔

By ajazmir