Thu. Jun 8th, 2023
203 Views

ضلع جہلم ویلی کی یونین کونسل کھلانہ ویلی کے علاقہ بانڈی اسلام پورہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے پانچ دوکانیں معہ سامان جل کر خاکستر لاکھوں روپے مالیت کا نقصان۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم وجوہات کی بناءپر کھلانہ ویلی سے ملحقہ بانڈی اسلام پورہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں صوبیدار (ر) محمد نذیر شیخ کی کریانہ سبزی،مرغی سمیت پانچ دوکانیں معہ آٹا گودام جل کر خاکستر ہو گئے آتشزدگی کی اطلاع ہونے کے باوجود جہلم ویلی انتظامیہ اور پولیس کئی گھنٹے گرز جانے کے باوجود موقع پر نہ پہنچ سکی آگ پر قابو پانے والے آلات ،ریسکیو 1122ریسکیو کی قریب ترین سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے پانچ دکانیں مٹی کا ڈھیر بن گئی دکانوں کو آگ لگنے کے باعث دکانوں سے جڑے ہوئے رہائشی کمروں کو بھی شدید نقصان پہنچا جو رہائش کے قابل استعمال نہیں رہے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن وہ آگ بجھانے میں کامیاب نہ ہوئے کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی آگ کے باعث سب کچھ راکھ کے ڈھیڑ میں تبدیل ہو گیا ہے مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور مقامی تھانہ پولیس کی بے حسی پر سخت غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ستم ظریفی کا عالم ہے کہ آتشزدگی کی اطلاع ہونے کے باوجود انتظامیہ کا کو ئی بھی ذمہ دار آفیسر موقع پر نہیں پہنچا نہ پولیس موقع پر آئی متاثرہ شخص جب تھانہ چناری آتشزدگی کی رپورٹ لکھوانے گئے تب بھی پولیس نے موقع پر آنے کی زحمت گوارا نہیں کی متاثرہ شخص کو کہا گیا آپ جاو ہم آجائیں گے تاحال متاثرہ شخص پولیس کی رائیں ہی دیکھ رہا ہے کوئی نہیں آیا انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی مقامی لوگوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر آتشزدگی متاثرین کی معقول مالی امداد کریں تاکہ متاثرین نئے سرے سے اپنے کاروبار بحال کرتے ہوئے رزق حلال کمانے کے قابل ہوں دریں اثناءعوامی حلقوں نے وزیراعظم آزادکشمیر چیف سیکرٹری سمیت اعلی حکام سے ضلعی انتظامیہ کی بے حسی لاپرواہی برتنے پر بھی فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے عوامی حلقوں نے مختلف سماجی فلاحی اداروں سمیت مخیر حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کی مدد کریں موقع پر موجود متاثرہ شخص صوبیدار (ر) نزیر شیخ کا کہنا تھا کہ زندگی بھر کی جمع پونجی دکانوں کی تعمیر سمیت کاروبار میں انوسٹمنٹ کی آج سب کچھ مٹی کا ڈھیر بن گیا بچا کچھ نہیں نہ ہی آگ کی شدت نے کچھ نکالنے بچانے کا موقع دیا دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ جل کر خاکستر ہوگیا کریانہ، سبزی، مرغی کی دکانوں سمیت آٹا سٹور سب کچھ ختم ہو گیا ساتھ دوسری دکانوں میں 25سے زائد توڑے سیمنٹ اور فرنیچر رکھا تھا وہ بھی جل گیا دکانوں سے جڑے رہائشی کمرے بھی رہائش کے قابل نہیں رہے سب کچھ آگ کی نذر ہو گیا۔۔۔۔۔

By ajazmir