Fri. Mar 29th, 2024
264 Views

ہٹیاں بالا
چناری کے نواحی علاقے امرا ساون میں زلزلہ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق امرا ساون کی رہائشی تقریباً پچاس سالہ،ایک بچے کی ماں عشرت بی بی زوجہ محمد صدیق زلزلہ ہوتے ہی گھبراہٹ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی مرحومہ کو رات گئے ہٹیاں ہسپتال پہنچایا گیاحالت غیر ہونے پر مظفرآباد ریفر کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ بدھ کی شام امرا ساون میں ادا کرنے کے بعد آہوں اور سسکیوں میں منوں مٹی تلے سپرد خاک کردیا گیا دریں اثناء آزاد کشمیر کے ضلع جہلم بھر کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے باعث بڑا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا البتہ متعدد مکانوں کو ہلکی دراڑیں پڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں

By ajazmir