Fri. Mar 29th, 2024
203 Views

سینئر وزیر حکومت/وزیر بلدیات و دیہی ترقی آزادکشمیر خواجہ فاروق احمد کی گلوبل کالج کےزیر اہتمام گلوبل اینول ڈے اور گلوبل ایوارڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔

اس موقع پر گلوبل کالج کے پرنسپل سٹاف سمیت طلباء اور والدین بھی موجود تھے۔

سینئر وزیر حکومت آزادکشمیر خواجہ فاروق احمد کا تقریب آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

سینئر وزیر حکومت آزادکشمیر خواجہ فاروق احمد نے پوزیشن ہولڈر طلباء میں خصوصی شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے۔

سینئر وزیر حکومت آزادکشمیر خواجہ فاروق احمد نے پروقار تقریب میں بہترین کارکردگی پر طلباء اور اساتذہ کی محنت، لگن اور تعلیم کے فروغ پر ہرممکن کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر سینئر وزیر حکومت آزادکشمیر خواجہ فاروق احمد نے *نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے 2 لاکھ روپے انعامی رقم دینے کا بڑا اعلان بھی کیا* ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر حکومت/وزیر بلدیات و دیہی ترقی آزادکشمیر خواجہ فاروق احمد کا کہنا تھا کہ طلباء دل لگا کر محنت کریں اور مستقبل میں ملک کا نام روشن کریں۔

By ajazmir