Fri. Mar 24th, 2023
159 Views

چناری(خصوصی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے رہنماء راجہ عزیز خان نے کہا ہے کہ سید شفیق کاظمی ایسی شخصیت ہے جنہوں نےپاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ 30سال گزارے ہیں محترم صاحبزادہ محمداسخاق ظفر مرحوم کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئےان کے فرزندصاحبزادہ اشفاق ظفر کے ساتھ شانہ بشانہ کھٹرے رہیں گے سید شفیق کاظمی پر الزامات لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھے کہ وہ کیا بات کر رہے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کو آج جس نے ہڈی ڈالی ہے اس کے پیچھے کل اور کسی کے پیچھے ہونگے،جو یہ الزام لگاتے ہیں کہ شفیق کاظمی نے بلدیاتی الیکشن میں پانچ سو ووٹ لیے وہ آنکھیں کھول کر رزلٹ پڑھ لیں شفیق کاظمی نے حلقہ سات کی چھ یونین کونسلوں میں سب سے زیادہ ووٹ لیے دو اور تین سو ووٹ لینے والے بھی آج شفیق کاظمی پربے بنیاد تنقید کر رہے ہیں پارٹی قائدین کو فوری اس کا نوٹس لینا چاہیے انھوں نے کہا کہ صاحبزادہ اشفاق ظفر ایڈووکیٹ جہلم ویلی کے دونوں حلقوں چھ اور سات کے پارٹی کارکنوں کی شان ہیں دونوں حلقوں کے کارکن ان کے حکم کے مطابق پیپلز پارٹی کی مضبوطی کے لیے دن رات ایک کردیں گے

By ajazmir