Fri. Mar 24th, 2023
107 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی ممبر ضلع کونسل جہلم ویلی چوہدری عبدالجبار ایڈووکیٹ کی جانب سے ایک تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر پر تنقید اس کے جواب میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی مرکزی سینٹرل ایگزیگٹیو کونسل کے رکن سید شفیق کاظمی کے جوابی وار کے بعد سوشل میڈیا پر جہلم ویلی میں پی ٹی آئی ،پیپلز پارٹی کے کارکنا ن میں جنگ چھر گئی پیپلز پارٹی جہلم ویلی کے سینئر رہنماءسید شفیق کاظمی نے سابق ٹکٹ ہولڈر پیپلز پارٹی حلقہ سات شوکت جاوید پر پیپلز پارٹی کو مشکل وقت میں چھوڑنے والے پی ٹی آئی ممبر ضلع کونسل جہلم ویلی چوہدری عبدالجبار کو چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی منتخب کروانے کے لیے ساز باز کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد شوکت جاوید کے حمایتی ممبر ضلع کونسل حسنین کاظمی نے بھی پیپلز پارٹی کے رہنماءسید شفیق کاظمی پر الزامات کی برسات کردی ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی حلقہ سات کے سابق ٹکٹ ہولڈر شوکت جاوید نے چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی منتخب کروانے کے لیے پی ٹی آئی فارورڈ بلاک بنانے والے چوہدری جبار کی حمایت کی تھی چوہدری جبار نے 2021ءکے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی جب وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے چیئرمین ضلع کونسل کے لیے طیب منظور کیانی کو نامزد کیا تو چوہدری جبار ایڈووکیٹ نے فارورڈ بلاک بنا لیا جسے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدرکے حامی چھ اور شوکت جاوید کے حامی دو ممبران ضلع کونسل کی حمایت حاصل تھی آخری وقت میں پیپلز پارٹی کے رہنماءاشفاق ظفر نے پی ڈی ایم کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی امیدوار برائے چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی کی حمایت کردی جس کے باعث پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کوشکست کھانا پڑی ،اسی سیاسی وار کا بدلہ پی ٹی آئی ممبر ضلع کونسل چوہدری جبار نے اشفاق ظفر کے خلاف ایک تقریب میں خطاب کے دوران لیاتو اس کے بعد ہر اطراف سے کارکنان سوشل میڈیا پر میدان میں آگئے ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پر جاری بیان میںپیپلز پارٹی حلقہ سات سے تعلق رکھنے والے ممبر ضلع کونسل سید حسنین کاظمی نے کہا ہے کہ جہلم ویلی ہٹیاں بالا پاکستان پیپلزپارٹی کا منی لاڑکانہ تھا یہ حلقہ قائد کشمیر صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر مرحوم کے چاہنے والوں کا تھا اور ا±ن کی موجودگی میں ناقابل تسخیر رہا ہے,صاحبزادہ اسحاق ظفر مرحوم کی وفات کے بعد ا±ن کے بیٹے صاحبزادہ اشفاق ظفر کو بھی اسی عزت و احترام سے نوازا گیا, حلقہ بندیوں کے بعد نامور سماجی و سیاسی شخصیات کے نام پر پولنگ اسٹیشن کی سیاست کرنے والوں نے بھی ناکام صف بندیاں شروع کیں ,اور میدان خالی دیکھ کر اپنے پاو¿ گوشت کے لئے پوری گائے کو ذبح کرنے کے درپے ہوگئے , شفیق شاہ نامی شخص نے یکے بعد دیگرے اپنی راہ میں درپیش معقول اور مدلل لوگوں کو ہٹانے کے لیے مذموم کوششیں کرتے ہوئے خود ساختہ امیدوار اسمبلی نے پیپلزپارٹی کا شیرازہ بکھیرنا شروع کردیا , سابق مشیر حکومت محمد خان کیانی کے فرزند الطاف کیانی, ممبر ضلع کونسل چوہدری عبدالجبار, سماجی شخصیت طاہر حسین نقوی سمیت پارٹی کے سینئر و نظریاتی لوگوں کو دوسری جماعتوں میں بھیجنے کے لئے مختلف حربے استعمال کیے دروغ گوئی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زرداری ہاو¿س اور پارٹی صدر کے نام کی جانب سے اپنا پارٹی ٹکٹ کنفرم ہونے کی خبریں پھیلا کر کارکنوں میں اضطرابی کیفیت پھیلائی گئی , انانیت و خودستائی کا شکار اس شخص کی وجہ سے مخلص و سنجیدہ کارکنان علیحدگی پر مجبور ہوئے ,صاحبزادہ امتیاز ظفر کو پارٹی ٹکٹ ملا تو بھرپور مخالفت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمپورٹیڈ امیدوار نا منظور کا نعرہ لگایا اور جگہ جگہ جاکر پارٹی کارکنوں کو پارٹی پالیسی کیخلاف اکسایا گیا, حلقہ سات کا چیمپئن اور پیپلزپارٹی کا ممبر سی ای سی بننے والے شخص نے جنرل الیکشن میں اپنے وارڈ سے پیپلزپارٹی کو محض ایک سو ووٹ دلوائے جبکہ اپنی باری آئی تو بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل سے پانچ سو ووٹ لئے, اس سے موصوف کی پارٹی کے ساتھ وابستگی, سنجیدگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے.ہمارا پارٹی قیادت سے سوال ہے کہ کیا یہ شخص ممبر سی ای سی رہنے کے قابل ہے جسے اپنے پولنگ اسٹیشن سے بھی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا, دلوں میں حسد, بغض, بے مروتی اور عدم برداشت جیسے قبیح افعال لیکر انتخابی سیاست کرنے والوں کو اس بلدیاتی انتخابات میں اپنے پولنگ بوتھ سے ہی جواب مل گیا ہے.اپنی یونین کونسل کے وارڈ بانڈی چکاں میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کی مخالفت کی,اور لوکل کونسل کے ووٹ پر سمجھوتہ کیا,یونین کونسل پاہل میرا بکوٹ میں پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار کی مخالفت کی اور لوگوں کو ووٹ دینے سے منع کیا, معزز باوقار و باکردار شخصیات کے نام اور ا±ن کے سماجی کام پر سیاست کرنے والوں کو لوگ خوب پہچان گئے ہیں. اب جبکہ منحرف رہنماو¿ں کو دوبارہ پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جارہی ہے تو یہ شخص ایک بار پھر اپنے مذموم مقاصد اور عزائم کی تکمیل کے لئے امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر کیخلاف سستی شہرت کے حصول کے لیے بیان بازی کررہا ہے. امیدوار اسمبلی حلقہ سات جہلم ویلی شوکت جاوید میر کی محنت اور شبانہ روز کاوشوں کے نتیجہ میں آج حلقہ سات میں پیپلزپارٹی بہترین اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے, ممبر ضلع کونسل سید حسنین کاظمی نے کہا عام انتخابات میں رات کے اندھیرے میں منہ پر ماسک چڑھا کر حلقہ سات میں اندرون خانہ پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کی مخالفت اور حلقہ چھ میں اشفاق ظفر کے بجائے اپنے بھانجے ذیشان کاظمی کی انتخابی مہم چلا کر پارٹی میں دراڑیں ڈالنے والے بہروپیے کو لوگ اچھی طرح جانتے ہیں محترمہ فریال تالپور پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کے متفقہ فیصلوں پر تنقید کر کے اب بھی حکومتی وزراءسے ساز باز کرنے والو کا دوغلا چہرہ اور منفی کردار بے نقاب کرنا لازم ہو چکا ہے خوشامد کاسہ لیسی جھوٹ بہتان تراشیاں اس شخص کا وطیرہ ہے یہ وہ لوگ ہیں جس کشتی میں سوار ہوتے ہیں اسی سوراخ کرتے ہیں اسحاق ظفر مرحوم کا نام فروخت کرنے والے اب انکے کارناموں اور کردار کو ڈھال بنا کر ان کے بیٹوں اور خاندان کی ہمدردیاں حاصل کر رہے ہیں شفیق کاظمی نامی شخص پے در پے ناکامیوں اور غلط پالیسیوں سے حواس باختگی میں مبتلا ہو چکا ہے , نیک نیتی سے پارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ سات شوکت جاوید میر اور پارٹی قیادت کے فیصلوں کو تسلیم کریں ہم احترام دیں گے.ورنہ پارٹی کا شیرازہ بکھیرنا چھوڑ دیں جو منافع بخش کاروبار کسی نے سپانسر کیا ہے اس پر توجہ دیں۔۔۔

By ajazmir