Fri. Mar 24th, 2023
102 Views
برگیڈ کمانڈر ون اے کے ،بریگیڈئیر امیر نواز خان نے کہا ہے کہ سیز فائر لائن پر بسنے والے عوام پاکستان کے بلا تنخواہ سپاہی،پاک فوج اور کمیونٹی یکجان دو قالب ہیں سیز فائر لائن پر بسنے والے عوام نے ہمیشہ بھارتی جارحیت کے دوران جس مثالی نظم و ضبط ، جرات اور استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاک فوج کے ساتھ ملکر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں سیز فائر لائن پر بسنے والے بہادر عوام کے تعاون سے پاک فوج آئندہ بھی دشمن کے بزدلانہ اورناپاک عزائم کو خاک میں ملاتی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چکوٹھی سیکٹر سیز فائر لائن سے ملحقہ کھلانہ ویلی میں عمائدین سے گفتگو کے دوران کیا۔اس موقعہ پر چکوٹھی سیکٹر کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل قاسم شبیر بھی موجود تھے۔برگیڈ کمانڈر بریگیڈئیر امیر نواز خان نے اس موقعہ پر جہاں علاقہ مکینوں سے ملاقاتیں کیں وہاں ان کے مسائل سے بھی اگاہی حاصل کی برگیڈیئر امیر نواز خان کی کھلانہ ویلی آمد پر علاقہ کے عمائدین نے انکو خوش آمدید کہا برگیڈیئر امیر نواز خان کا مزید کہنا تھا کہ چکوٹھی،کھلانہ ویلی پہلی دفاعی لائن ہیں کھلانہ ویلی کے عوام نے شدید بھارتی گولہ باری کے باوجود نقل مکانی کرنے سے انکار کر کے ایک مثال قائم کی ہے جس کو افواج پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج سول حکومتوں کے ساتھ ملکر سیز فائر لائن کے علاقوں میں انفراسٹرکچر رابطہ سڑکوں کی بحالی ، ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور ادویات کی دستیابی سمیت صحت و تعلیم کی سہولیات مہیا کرنے کے حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گی سیز فائر لائن پر بسنے والے عوام کے مسائل کا بخوبی اندازہ ہے پاک فوج نے سیز فائر لائن پر بسنے والے عوام کو نہ پہلے تنہا چھوڑا نہ آئندہ تنہا چھوڑے گی پاک فوج ملکی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی خبر گیری رکھتی ہے سیز فائر لائن کے علاقوں میں بھارتی گولہ باری فائرنگ کے باعث خاطر خواہ تعمیر وترقی نہیں ہو سکی اب سیز فائر لائن کے دونوں اطراف سیز فائر ہے سیز فائر کے باعث سیز فائر لائن کے علاقوں کے عوام کے مسائل کے حل کی طرف توجہ مرکوز کرنا چا رہے ہیں تاکہ جو بھارتی گولہ باری سے ان علاقوں کی تعمیر وترقی کا پہیہ رک گیا تھا اسکی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا سکیں انشاءاللہ تعالی پاک فوج اور سیز فائر لائن پر بسنے والی کمیونٹی کا میل جول جاری رہے گا سیز فائر لائن پر بسنے والے عوام اور پاک فوج کا چولی دامن کا ساتھ ہے اس موقعہ پر کھلانہ ویلی کے معززین نے برگیڈ کمانڈر بریگیڈئیر امیر نواز خان کو علاقائی سطح پر درپیش مسائل مشکلات سے اگاہ کیا معززین علاقہ کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ پاک فوج سے ہماری امیدیں وابستہ ہیں اللہ کے بعد پاک فوج کو ہی اپنا سہارا سمجھتے ہیں انشاءاللہ تعالیٰ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے تھے کھڑے ہیں کھڑے رہیں گے پاک فوج سے کندھے سے کندھا ملا کے دشمن کے نا پاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے جس طرح پاک فوج وقتا فوقتا علاقہ کے عوام کے مسائل، انکو درپیش چیلنجز، مشکلات کے حوالے سے خبر گیری کرنے سمیت علاقہ کے معززین سے ملاقاتیں کرکے آگاہی حاصل کرتی ہے یہ عمل انتہائی احسن اقدام ہے

By ajazmir