Fri. Mar 24th, 2023
83 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)سیز فائر لائن کھلانہ ویلی کے جملہ مسائل کے حل کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے ایکا کر لیا حکمران جماعت تحریک انصاف کی دو سالہ مایوس کن کارکردگی کیخلاف اپوزیشن جماعتیں سراپا احتجاج بن گئی۔اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان نے کھلانہ ویلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا حکومتی حکمران جماعت کی طرف سے کسی بھی کمیٹی کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ اپوزیشن جماعتیں نے اپنے مشترکہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے علاقائی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھتے ہوئے احتجاج تحریک چلانے کا بھی عندیہ دے دیا لولی لنگڑی حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے مسائل کے دلدل میں پھنسا کر رکھ دیا جو کسی صورت قابل قبول نہیں حکومت ہوش کے ناخن لے گزشتہ روز کھلانہ ویلی میں منعقدہ اپوزیشن جماعتوں کے ہنگامی اجلاس میں قاضی منظور انجم راجہ عاشق خان محمد لطیف عباسی صوبیدار (ر) نور افسر عبدالحفیظ عباسی محمد وسیم عباسی زیشان صغیر ودیگر نے کہا گزشتہ حکومتوں میں اتنے مسائل اور حالات اتنے بدتر نہیں تھے جتنے آج ہیں دو سال سے زائد عرصہ گزر چکا حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی نہ ہی انتظامی رٹ قائم نظر آتی ہے علاقہ کے عوام کو دو سال سے سبز باغ دکھائے جارہے ہیں مسائل حل کرنے کے بجائے ٹرک کی بتی پیچھے لگا کر لارے ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے عملاََ کوئی کام نہیں مسائل کی گنتی شروع کی جائے تو عوام علاقہ بے شمار مسائل کا شکار ہیں کن کن مسائل کا زکر کیا جائے شرکا اجلاس کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم حکمران جماعت کے کسی جھانسہ میں نہیں آئیں گے ایک حد تک انکے ساتھ ملکر علاقہ کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے تعاون کرنا چاہا مگر مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوا تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے پہلے سے موجود سہولیات ہی چھین لی شرکا اجلاس نے مزید کہا کہ ہم راجہ فاروق حیدرخان، صاحبزادہ اشفاق ظفر اور ڈاکٹر راجہ محمد مشتاق خان سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کو اعتماد میں لیکر علاقہ کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرنے سمیت اگر سخت ترین احتجاج بھی کرنا پڑا تو گریز نہیں کرینگے ہم حکمران جماعت کے جھانسہ میں کسی صورت نہیں آئیں گے۔۔

By ajazmir