135 Views
تعارف برائے یوسی چیئرمین یوسی سینا دامن
تحریر:محمد سلیم گجر حال مقیم کراچی
آزاد کشمیر میں منعقد ہونے والے عالیہ بلدیاتی انتخابات میں جہاں پورےآزاد کشمیر سے نئے چہرے سامنے آئے وھاں ھی آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کی یوسی سینادامن کےگاؤں سیانہ کے سیاسی اور سماجی خاندان کے چشم وچراغ سردار جہانگیر بھی رونما ھوئے ان کا تعلق سیانہ کے مشہور خاندان جناب سردار شیر محمد( پھامبڑہ) گجر قبیلے سے ھے ان کے دادا محروم سردار نور دین بھی ایک سیاسی اور سماجی شخصیت تھے اس کے علاوہ سیانہ سے سردار غلام حسین صاحب مرحوم ان کے ماموں تھےیوسی کی جانی پہچانی شخصیت تھے پاکستان پیپلز پارٹی کے جان نثار کارکن سردار محمد رفیق مرحوم کا شمار صاحبزادہ اسحاق ظفر صاحب مرحوم کے قریبی ساتھیوں ھوتا تھا سردار جہانگیر کے سگے ماموں تھے 2011 کے الیکشن میں بسترے مرگ پر ہوتے ہوئے بھی انہوں نے پارٹی کے لئے خدمات جاری رکھیں اور سخت بیماری کی حالت میں بھی ووٹ کاسٹ کرنے گئے کندھوں پر اٹھا کر پولنگ اسٹیشن پر لایا گیا بعد ازاں بیماری کی طوالت کے باعث جانبر نہ ھو سکے دنیا فانی سے کوچ کر گئے ان کی وفات کے بعد سردار جہانگیر کو انکا سیاسی 👑جانشین مقرر کیا گیا سردار رفیق محروم کے بیٹے سردار شفیق احمد کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب میں ھوٹلنگ کے بزنس سے منسلک ھیں اور کامیاب بزنس کر رھے ھیں اللہ ان کے کاروبار میں برکتیں عطا فرمائے آمین اس نوجوان نے بھی سخت ترین دباؤ کے باوجود بھی پاکستان پیپلزپارٹی کا جھنڈا تھامے رکھا اور سیاسی میدان میں سیاسی مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ڈسٹرکٹ کونسل کے انتخابات میں پارٹی کا پرچم بلند رکھتے ھوئے پارٹی کے امیدوار سیدساجد ھمدانی کی کامیابی میں برادری کے سخت ترین دباؤ کے باوجود بھی اہم کردار ادا کیا پاکستان پیپلز پارٹی نے اس خاندان کی سیاسی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے سردارجہانگیر کو یوتھ کونسلر منتخب کروایا جس میں اہم رول چوہدری منظور احمد مقدم چوہدری عبدالحمید اور سید ساجد ھمدانی سید جواد ھمدانی نے ادا کیا اور پھر انہیں چیئرمین یو سی سیانہ دامن مقرر کیا ان کا اتنی کم عمری میں یوسی چئیرمین منتخب ھونا مجھ سمیت پورے خاندان کے لئے باعث مسرت ھے سردار شیر محمد صاحب کی وفات کے بعدسیانہ کی سردار فیملی کو پوری یوسی کی نمائندگی ملنا بہت بڑے اعزاز کی بات ھےاس پہ ھم سب لوگ اللّٰہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ھیں جس نے ھمیں اتنی بڑی عزت سے نوازا اور پوری کوشش ھو گی درکار وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی مسائل کو جہاں تک ممکن ھوا حل کرنے کی کوشش ھو گی دودھ شہد کی نہریں بہانے کے دعوے نہیں کر سکتے