Thu. Jul 25th, 2024
323 Views

اب ایک نئی لیک میں آئی فون 15 سیریز کے 3 فونز کے ڈیزائن سامنے آگئے۔تینوں فونز میں پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا موجود ہے یعنی ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن آئی فونز کا حصہ ہوگا۔مگر اس سال اسٹینڈرڈ آئی فون ماڈل سے بھی نوچ ڈیزائن ختم کیا جا رہا ہے اور اس کی جگہ ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن کو دی جا رہی ہے۔اس سے قبل لیکس میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 15 پرو میکس ایپل کا پہلا آئی فون ہوگا جس میں کوئی بٹن موجود نہیں ہوگا جبکہ چارجنگ کے لیے ٹائپ سی پورٹ کا استعمال کیا جائے گا۔اس فون کا کیمرا ڈیزائن بھی کچھ مختلف ہوگا۔آئی فون 15 پرو میکس میں اینڈرائیڈ فونز کی طرح خم ایجز کا ڈیزائن دیا جائے گا جبکہ کناروں کی پٹی یا بیزل کو کم کیا جائے گا۔ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس سال آئی فون 15 پرو میکس میں پیری اسکوپ زوم کیمرا بھی دیے جانے کا امکان ہے

By ajazmir