ترکی میں ایک اور زلزلہ
“مجھے لگا زمین ہمیں نگلنے والی ہے”
ترکی ابھی 7.8 شدت کے قیامت خیز زلزلے کی تباہی سے سنبھلا نہیں تھا کہ 6.4 شدت کے ایک اور زلزلے نے مزید تباہی مچا دی
رائٹرز کے مطابق حالیہ زلزلے جنوبی ترکی کے انہی علاقوں میں آیا جہاں 6 فروری کو بدترین زلزلے میں 44ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
زلزلے کے باعث پہلے سے سہمے ہوئے لاکھوں متاثرین خوفزدہ ہوگئے، زخمی مدد کیلئے پکارتے رہے ، پچھلے زلزلے میں بچ جانے کئی تعمیرات نئے زلزلے میں منہدم ہوگئیں جبکہ سڑکوں پر پڑی دراڑیں مزید گہری ہوگئیں۔
اپنے 7 سالہ بچے کو تھامے مونا العمری نے بتایا کہ جب زلزلہ آیا میں انطاکیہ کے ایک پارک میں اپنے خیمے میں تھی۔ ” مجھے ایسا لگا میرے قدموں تلے زمین دو حصے ہوجائے گی”
ایک اور شہری نے بتایا کہ ” میں ملبے سے اپنے اہلخانہ کی لاشیں تلاش کر رہا تھا جب زلزلے سے ہر چیز لرز گئی” ہم نے ایک دوسرے کو تھام لیا، ہمارے عین سامنے دیواریں گرنا شروع ہوگئیں، مجھے لگا زمین ہمیں نگلنے والی ہے”