پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیرحلقہ پانچ مظفرآباد وارڈ کوٹ شمالی کے سابق نامزد امیدوار شیخ محمد جاوید نے کہا ہے کہ میں الیکشن جیت گیا تھا مسلم کانفرنسی رہنماء ثاقب مجید کے حامیوں نےانتظامیہ اور پولنگ عملہ سےملی بھگت کر کے رزلٹ تبدیل کیااس کے خلاف الیکشن کمشن آزاد کشمیر میں دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے جس کے بعد مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں پہلے بھی مخالفین نے 27نومبر کے روز ہونے والے الیکشن میں گڑھ بڑھ کی بعدازاں جب دوبارہ 27جنوری کو پولنگ ہوئی تو پھر بھی میں جیت چکا تھا مخالفین نے پولنگ عملہ کے ساتھ مل کر مجھے دو ووٹوں سےہرایا،وفات پا جانے والوں کے ووٹ بھی شمار کیے گئے میں نےکاؤنٹر فائل نکلوا لی ہیں سب ثبوت موجود ہیں میں پچاس سے زائد ووٹوں سے کامیاب ہو چکا تھا اور میری جیت کا اعلان بھی کردیا گیا بعد ازاں مسلم کانفرنسی رہنماء ثاقب مجید کے حمایتوں نے پولنگ اسٹیشن کے اندر گھس کر انتظامیہ،پولنگ عملہ کی ملی بھگت سےمیری جیت کو شکست میں تبدیل کروایا،اس وقت پولنگ عملہ نے ہمیں تحریری رزلٹ بھی نہیں دیا اب مخالفین میری سند کو جعلی قرار دینے کا منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جعلی طریقے سے الیکشن جیتنے والوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہونے کے قریب ہے ان کے منفی پروپیگنڈہ کا وقت ختم ہونے والا ہے جلد وارڈکوٹ شمالی کے عوام خوشخبری سنیں گے