Fri. Mar 29th, 2024
349 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)ڈگری کالج گراؤنڈ چناری میں کھڑی ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے صدر اعجاز احمد میر کی گاڑی ایک ماہ میں دوسری بار چوری کرنے کی کوشش ناکام،البتہ نامعلوم چور گاڑی میں موجود ہزاروں روپے مالیت کی اشیاء لے گئے۔تفصیلات کے مطابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا اعجاز احمد میر کی گاڑی ایک ماہ کے اندر دوسری بار نامعلوم چوروں نے لاک کھول کر لے جانے کی کوشش کی اسٹیرنگ میں ڈبل لاک کے باعث چور گاڑی لے جانے میں ناکام ہوئے البتہ گاڑی میں موجود ہزاروں روپے مالیت کی قیمتی اشیاء ساتھ لے گئے چند ہفتے قبل بھی شام کے وقت جب صدر پریس کلب ہٹیاں بالا  اعجاز احمد میر کی گاڑی چوری کی کوشش کی گئی تو تب بھی مقامی پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر چھان بین کی لیکن گاڑی کھولنے والے چوروں کا سراغ نہ مل سکا ہفتہ کو رات گئے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا اعجاز احمد میر نے ڈگری کالج گراؤنڈ میں گاڑی کھڑی کی جس کے بعد پیر کے روز دن ایک بجے جب گاڑی کے پاس پہنچے تو گاڑی کے چاروں دروازے کھلے تھے اور اس میں سے قیمتی اشیاء غائب تھیں اس حوالہ سے تھانہ چناری کے ایس ایچ او افتخار احمد اعوان کو آگاہ کردیا گیا،عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں دوسری مرتبہ صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب کی گاڑی کس نے کھولی اور قیمتی سامان چوری کیا یہ ایک بڑا سوالیہ نشان ہے پولیس فوری طور پر اعلی سطحی تحقیقات کرتے ہوئے چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے

By ajazmir