Fri. Mar 24th, 2023
163 Views

محفل کی رونق دل پذیر عباسی الوداع ہوگئے۔ طاہر احمد فاروقی(فالٹ لائن ) 29جنوری مرحوم عامر قریشی کی وفات کا دن تھا اس بار ان کی 8 وی برسی کی دعا ہوئی ہے اس ہی دن اب سردار دل پذیر عباسی بھی عارضی دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں انکی اخباری دنیا میں آمد کے وقت اور ان سے پہلے کے قلم کاغذ سے منسلک بہت سے بڑے نام اور چہرے ان سے پہلے اللہ کو پیارے ہوچکے ہیں دل پذیر عباسی بھی اس جہاں کی طرف چلے گئے ہیں جہاں اپنی اپنی باری پر ہم سب نے جانا ہے اللہ رب العزت ان سمیت میری سب کی بخشش فرمائے بالآخر ایک دن رب کی بارگاہ میں حاضر ہونا ہے اور اس حاضری کے لیے دنیا سے انکھیں بند کرکے قبر کے دروازے سے اگلے سفر پر گامزن ہونا ہے یہ دنیا مسافر خانہ ہے یہاں سب پاک صاف جسم اور روح کے ساتھ آتے ہیں اور ایک دنیا نام کے سکول کے کمرہ امتحان میں زندگی کے روز شب بسر کرتے ہیں سکول کی ایک کلاس سے دوسری کلاس میں جانے کے لیے نصاب ذندگی کے ورق الٹتے ہوئے آگے بڑھتے رہتے ہیں تقدیر کس کو کہاں سے کہاں لے آئے کس کس انداز اور حالات میں کہاں لاکر کھڑا کردے کیا کرنا تھا کیا سوچا تھا کیا ہوا کیا کچھ کیا سب اونچ نیچ سے گزرتے ہوئے عمر بیت جاتی ہے اور پٹہ ہی نہیں چلتا اتنا بڑا عرصہ گزر چکا ہے اب بس واپسی کا وقت ہوچکا ہے دل پذیر عباسی سے پہلا تعارف راول پنڈی سے جناب ظفر حجازی نے روز نامہ اساس کا اجراء کیا تو مظفرآباد میں جناب رانا شبیر راجوری بیورو چیف کی سربراہی میں دل پذیر عباسی خورشید الزمان عباسی تنویر تنولی جہانگیر اعوان اور راقم بطور رپورٹنگ ٹیم ایک دوسرے سے متعارف ہوئے تھے ایک عرصے بعد جناب ظفر حجازی نے مظفرآباد سے روزنامہ محاسب کا اجراء کیا تو جناب ملک عبدالرشید کی ادارت میں بطور ایڈمنسٹریشن انچارج رانا شبیر صاحب سمیت ساری ٹیم منسلک ہوگئی جس میں راجہ ظفر مرحوم کا اضافہ ہوا ایک بڑے عرصے ایک بہت عمدہ اخلاص پیار محبت کے ماحول میں مظفرآباد سے اخبار کے کامیاب بنانے کے ایک ناممکن چیلنج کو مکمل کیا روزنامہ سیاست سمیت اس وقت گنتی کے راولپنڈی سے انے والے مقبول چار چھ اخبارات کا ہی ڈنگا بجتا تھا لیکن مظفرآباد سے سیاست محاسب کی کامیابی کے بعد آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والوں کے ایسے حوصلے بلند ہوئے کہ اخباری صنعت کی زبان میں ریجنل نیوز پیپر ایک کے بعد ایک آٹے گئے مظفرآباد باغ راولآکوٹ میرپور سے سلسلہ بڑھتے ہوئے راولپنڈی سے ایک تسلسل قائم ہوگیا جس میں جناب عامر محبوب اپنے اخبار جموں کشمیر کا نام میں کامیاب ہوگئے اور اس نام کے ساتھ دل پذیر عباسی بھی عامر محبوب کے محبوب بن گئے اپنا اخبار روزنامہ ہمدم بھی شائع کرتے رہے اور مالکان کی فہرست میں جاکر اے کے این ایس کا حصہ بن گئے جس سے پہلے ہمارے ساتھ آزاد سینٹرل یونین کا حصہ رہے تھے اسکے بانی اور ہر دل عزیز کردار تھے انکی سب سے بڑی خوبی ہنس مکھ صفت تھی ہنسی مذاق اور ہر محفل کو بارونق بنادینے کا انداز تھا سفر ہو دفتر ہو کوئی تقریب ہو یا اجلاس اور اجتماعات ہوں وہ اپنی گفتگو سے اداس غمگین ماحول کو گل گلزار بنادیتے تھے انکا یہ انداز سب سے پیارا تھا اور اس ہی لیے سب کے پیارے تھے اب اللہ کو پیارے ہوگئے ہیں اللہ انکی مغفرت فرمائے امین

By ajazmir