Thu. Mar 28th, 2024
327 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)ہٹیاں بالا میں لاقانونیت کی انتہاءانتظامیہ غائب دس سی سی چائے کے کپ کی قیمت پچاس روپے چائے کے کپ بچوں کے کھلونے والے آ گئے ،سرکاری آٹا ناپید ،ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا میں بیرون اضلاع سے آنے والوں نے فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ جما لیا انجمن تاجراں بھی انتظامیہ کے دم چھلا بن کر رہ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہٹیاں بالا میں ہوٹلوں پر ملاوٹ شدہ دودھ سے کھلونا نما کپ کی قیمت پچاس سے ساٹھ روپے کر دی گی باسی اور مضر صحت کھانوں کی ریٹ بھی آسمانوں سے باتیں کرنے لگے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے انجمن تاجراں بھی خاموش تماشائی بن گئی ضلعی انتظامیہ نے بازار آنا گناہ سمجھ لیا انتظامیہ کی ناک تلے ہٹیاں بالا بازار میں مافیا سرگرم کمشنر مظفرآباد کے احکامات بھی کھو کھاتے ضلعی انتظامیہ صرف سوشل میڈیا پر فوٹو سیشن کرانے کی حد تک محدود ہو کر رہ گئی بازار میں سرکاری آٹا بھی من پسند ڈیلران کو دیا جانے لگا فٹ پاتھوں پر تاجران نے قبضہ جما لیا جس سے پیدل چلنا محال ہو گیا ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر ایس پی روز ہٹیاں بالا بازار سے گزرتے ہیں کیا مجال کسی نے آنکھیں کھولی ہوںکمشنرمظفرآباد کے حکم کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے ہٹیاں بالا بازار سے تجاوزات ختم نہ کرا سکیں نہ ہی ملاوٹ شدہ دودھ کی دوکانات کے خلاف کاروائی کی گئی مضر صحت اشیاءکی دھڑلے سے فروخت جاری ہے پاپڑ،چپس اور دیگر اشیاءسرعام فروخت کی جانے لگیں فوڈ اتھارٹی بھی خاموش ہو گئی ضلع بھر میں منشیات فروش بھی سرعام نوجوانوں میں موت باٹنے میں مصروف ہیں،سنوکر کلب کلبوں میں سرعام قمار بازی جاری ہے منشیاتیوں نے کمسن بچوں کو بھی اس دھندے میں شامل کر لیا انتظامیہ کی مکمل خاموشی پر عوام نے سولات اٹھانا شروع کر دیے ایس پی ریاض مغل کی ٹرانسفر کے بعد ہٹیاں بالا میں منشیات فروشوں نے اپنا قبضہ ایک بار پھر سے جما لیا ہے بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام کے پیسے دینے والے ایجنٹس نے بھی سرعام لوٹ مار کا بازار گرام کر رکھا ہے جبکہ بی آئی ایس پی آفس میں تعینات ذمہ داران کا بھی مستحقین سے غیر مناسب رویہ جاری ہے سادہ خواتین سے پانچ ہزار تین ہزار وصول کیے جارہے ہیں محکمہ کے ذمہ دارن مکمل خاموش ہو گئے ایسا لگتا ہے کہ ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا میں قانون نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے یا پھر قانون مافیا کے آگے بے بس ہو گیا ہے عوام نے وزیراعظم آزادکشمیر ،چیف سیکرٹری آزادکشمیر، آئی جی آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلع جہلم ویلی کی انتظامیہ کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا نوٹس لیں اوعوام کے لیے کام کرنے کا پابند کریں نہیں تو عوام سڑکوں پر آکر شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہو گی دریں اثناءبے نظیر انکم سپورٹس کی مستحق خواتین کار ڈ اٹھائے دربدر ی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہو گئی ہیں اکثر بیوہ خواتین جو انتہائی غریب اور نادار گھرانوں سے ہیں اور انہیں کارڈ جاری ہیں اس کے باجود انہیں ادائیگیاں نہیں ہو رہیں کہا جارہا ہے کہ آپ کے کارڈز بند ہیں جبکہ چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام شازیہ مری نے اعلان بھی کیا کہ تمام کارڈز بحال کر دیے گئے ہیں اب جس کے پاس کارڈ ہے وہ پیسے وصول کر سکتا ہے اس اعلا ن کے بعد بھی خواتین کو ابھی تک یہی کہا جارہا ہے کہ آپ کے کارڈز بند ہیں اگر کارڈ منسوخ ہیں تو اعلانات کے زریعے عوام کو بتایا جائے کہ کارڈ بحال نہیں کیے گے اگر بحال ہیں تو پھر مستحق خواتین کو ادائیگیاں کی جائیں تا کہ سخت سردی میں خواتین دربدر کی ٹھوکریں نہ کھائیں،،،،،،،،

By ajazmir