Fri. Mar 29th, 2024
298 Views

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ) ضلع جہلم ویلی بلدیاتی الیکشن میں  مسلم لیگ ن کے امیدواران ضلع کونسل ،سراں سے راجہ انور، چناری سے راجہ عظیم زاہد ایڈووکیٹ ، چکوٹھی سے شیخ صادق ،ممبر میونسپل کمیٹی ہٹیاں بالا سجاول خان اور دیگر کی کامیابی پر مسلم لیگ ن کے کارکنان کی سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں کنیناں سے لائن آف کنٹرول چکوٹھی تک بڑی ریلی،شکریہ مہم اور زبردست جشن ،ڈھولوں کی تھاپ پر بھنگڑے،مٹھائیاں تقسیم جگہ جگہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال ،

سراں ، ہٹیاں بالا،چناری ،چکوٹھی اور دیگر علاقوں میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے کہا کہ میںمسلم لیگ ن کے تمام کارکنان اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مسلم لیگ ن کے امیدواران کو بلدیاتی الیکشن میں کامیاب کروایا یونین کونسل سراں کا چیئرمین بنانے کے لیے تمام نو منتخب ممبران اور کارکنان کوشش کریں تانکہ سراں کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے کارکنان اپنے آپکو متحد و منظم رکھیں اس کے بعد ہم نے چیئرمین یونین کونسلوں کے انتخاب کرنے ہیں اس حلقہ کا ایم ایل اے میں ہوں ایم ایل اے فنڈز کے علاوہ ضلع کونسل اور یونین کونسلوں کے ممبران کے فنڈز سے علاقہ کی تعمیر و ترقی کریں گے سب کو یقین دلاتا ہوں کہ ان شاءاللہ لوگوں کی خدمت کریں گے حلقہ نمبر سات میں بھی زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے حلقہ سات کے مسائل بھی حل کریں گے ہم سب مل کر کوشش کرکے جہلم ویلی کو شاندار ضلع بنائیں گے پھر دوبارہ آﺅں گا ہر جگہ میں جا کر مسلم ن کے کارکنان اور عوام کا شکریہ ادا کروں گاجہلم ویلی بھر کے ایک ایک فرد کا شکر گذار ہوں جنہوں نے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا ہٹیاں بالا میں لیگی کارکن نیاز ہمدانی نے سابق وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ یونین کونسل سینا دامن میں جن کارکنان نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے انھیں فوری طور پر پارٹی سے فارغ کیا جائے ۔۔۔۔۔

By ajazmir