Wed. Feb 8th, 2023
150 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے سابق وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کے ہمراہ چناری کے مقام پر جلسہ سے خطاب میں جہلم ویلی کے لیے جو جو اعلانات کیے تھے ان میں سے ایک بھی وعدہ اور اعلان پورا نہیں کیا گیا اب بلدیاتی الیکشن سے قبل ایک بار پھر چکوٹھی میں جہلم ویلی کے عوام کو سبز باغ دکھائے گئے ہیں عوام ہوشیار رہیں پی ٹی آئی نے گذشتہ ڈیڑھ سال کی طرح اب بھی ووٹ حاصل کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کرنا اس لیے جہلم ویلی کے عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر مت ضائع کریں۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنماءصاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہا کہ وادی کھلانہ سے لیکر سلمیہ تک جہلم ویلی کی غیور عوام کل پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تیر پر مہر لگا کر بلاول بھٹو زرداری،چوہدری محمد یاسین اور چوہدری لطیف اکبر کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کروائیں جہلم ویلی کے عوام کے حقوق کی 24گھنٹے چوکیداری کرنے کا وعدہ اور گارنٹی دیتا ہوں ان شاءاللہ نو منتخب نمائندے جہلم ویلی کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے جب بھی جہلم ویلی کے عوام نے پیپلز پارٹی کو موقعہ دیا تو پیپلز پارٹی نے بھی جہلم ویلی کو مایوس نہیں کیا ہٹیاں بالا میں جہلم ویلی یونیورسٹی کیمپس ،گریٹر واٹر سپلائی سمیت سکولز،کالجز کی اپگریڈیشن ،اور دیگر عوامی منصوبہ جات پیپلز پارٹی کے ادوار حکومتوں میں ہی دیے گئے ہیں آج سینکڑوں کی تعداد میں طلباء،طالبات جہلم ویلی یونیورسٹی کیمپس ہٹیاں بالا میں زیر تعلیم ہیں جس کے باعث جہلم ویلی کے عوام کے کرڑوروں روپے سالانہ بچت ہو رہی ہے اس کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کو ہی جاتا ہے کل 27نومبر کے روز اگر جہلم ویلی کے عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا تو ان شاءاللہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے آسمان سے تارے توڑ کر لانے کے وعدے نہیں کرتے لیکن جہلم ویلی کے عوام کے اعتماد پر ضرور پورا اتریں گے انھیں کل کو مایوسی نہیں ہو گی کہ انھوں نے پیپلز پارٹی کو کامیاب کر کے غلطی کی پی ٹی آئی کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی جہلم ویلی کے عوام کے سامنے ہے اس کارکردگی اور ماضی کے وعدوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کل جہلم ویلی کے نڈر اور باشعور عوام پی ٹی آئی کو ووٹ کی پرچی کے زریعے مسترد کرتے ہوئے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے گھر رخصت کردیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

By ajazmir