Wed. Feb 8th, 2023
132 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ) آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی میں بلدیاتی انتخابات کا فائنل معرکہ آخری مرحلے میں داخل ہو گیا کل بروز اتوار ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا کی 18 یونین کونسلوں اور276 پولنگ اسٹیشنوں کے 154412 ووٹران جن میں 83314مرد ووٹران اور 71071خواتین ووٹران اپنا اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ضلعی انتظامیہ ہٹیاں بالا نے 45 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس ترین 109کو حساس اور 122 کو نارمل پولنگ اسٹیشن قرار دے رکھا ہے حلقہ نمبر سات کے 80 پولنگ اسٹیشن ہیں جن میں 52 حساس ترین ہیں،حلقہ نمبر چھ میں 122 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 45 حساس ترین قرار دئیے گئے ہیں ضلع بھر 276 پولنگ اسٹیشن میں 393 ٹوٹل بوتھ بنائے گئے ہیں جن پر930 سیکورٹی اہلکاران تعینات کر دیے گئے ہیں جبکہ ریٹرننگ آفیسران نے پولنگ سٹاف کی تعیناتی مکمل کرتے ہوئے پولنگ سامان پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچا دیا ہے ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل جہلم ویلی میں پانچ ایس پیز،بارہ ڈی ایس پیز،سولہ انسپکٹرز،37سب انسپکٹرز،44اے ایس آئی،99ایس سی،717ایف سی پرامن الیکشن کے لیے فرائض سرانجام دیں گے اس کے علاوہ کسی بھی ایمرجنسی کے لیے فورسز موجود ہیں جہلم ویلی کے عوام انتہائی باشعور ہیں وہ کل اتوار کے روز انتخابات کے روز اس کا عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے پرامن االیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اپنی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں تانکہ پرامن طور پر الیکشن کا مرحلہ مکمل ہو پائے ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین نے مزید کہا کہ قانون کسی کو ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے گا جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ضلع جہلم ویلی کی 18یونین کونسلوں میں 3بڑی سیاسی جماعتوں حکمران جماعت پی ٹی آئی،پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں اور آزاد امیدواروں کے درمیان ٹکر کے مقابلے ہیں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالہ سے عوام میں خاصہ جوش و جذبہ پایا جاتا ہے پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم ضلع جہلم ویلی کے رہائشی درجنوں گاڑیوں کے زریعے اپنے اپنے آبائی گھروں میں پہنچ چکے ہیں جہاں پر وہ کل اپنے ووٹ اپنے پسندیدہ امیدواروں کے حق میں ڈالے گے ۔۔۔۔۔۔

By ajazmir