Wed. Feb 8th, 2023
227 Views

اسلام آباد:وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر و صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ بنی گالہ میں اہم ملاقات

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو حالیہ ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی

وزیراعظم آزادکشمیر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بتایا کہ آزادکشمیر میں 31 سال کے طویل عرصے کے بعد 27 نومبر کو بلدیاتی انتخابات منعقد کیے جا رہے ہیں جس کا کریڈٹ تحریک انصاف کو جاتاہے۔

31 سال کے بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر آزادکشمیر بھر کے عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر کا عمران خان سے مکالمہ

گزشتہ 3 دہائیوں میں کئی حکومتیں آئیں لیکن بلدیاتی انتخابات کروانے میں ناکام رہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر کا عمران خان سے مکالمہ

اختیارات کا اقتدار کے ایوانوں سے نکل پر نچلی سطح پر بلدیاتی نمائندوں کو منتقلی کے فیصلے کو عوام نے بھرپور سراہا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر کا عمران خان سے مکالمہ

وزیراعظم آزادکشمیر نے عمران خان کو بتایا کہ تحریک انصاف آزادکشمیر آپ کے منشور کے عین مطابق بلدیاتی انتخابات کے زریعے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر رہی ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے زریعے عام آدمی کو ترقیاتی فنڈز اور دیگر سہولیات اس کی دہلیز پر میسر آئیں گی۔ وزیراعظم آزادکشمیر کا عمران خان سے مکالمہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے مشن کو بلا خوف و خطر جاری رکھنے کی تلقین کی۔

By ajazmir