Wed. Feb 8th, 2023
155 Views

ہٹیاں بالا( بیورورپورٹ ) ٹائیفائیڈ جان لیوا بیماری ہے اس سے بچاو¿ کے لیے محکمہ صحت دوسرے اداروں کے تعاون سے 3 اکتوبر سے ٹائیفائیڈ کی ویکسینیشن مہم شروع کر رہا ہے عوام میں شعور کی آگاہی کے لیے میڈیا کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل نے ہمراہ عبدالجبار لون،راجہ عظمت خان ڈسٹرکٹ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا نئی بیماریوں کے خلاف جہاد کر رہی ہے لیکن ایشائی ممالک ابھی تک پرانی بیماریوں ٹی بی ،ہیپاٹائٹس،نمونیہ،پولیواور ٹائیفائیڈ جیسی بیماریوں سے نمبردآزما ہیں ٹائیفائیڈ ایک انتہائی خطرناک اور جان لیوا بیمار ی ہے اس بیماری کا اگر بروقت علاج نہ کرایا جائے تو یہ جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے محکمہ صحت اپنے معاون اداروں کے ساتھ ملکر 3اکتوبر سے لیکر 15اکتوبر تک ضلع جہلم ویلی کے مختلف علاقوں ٹی سی سنٹر چکار ٹی سی سنٹر ہٹیاں بالا،یونین کونسل ہٹیاں بالا،یونین کونسل چناری، چکوٹھی اور لیپا ویلی میں نو ماہ سے پندرہ سال کی عمر کے بچوں کی ویکسینشن شروع کر رہا ہے پہلے ہمارا فوکس تعلیمی اداروں پر ہوگا اس کے بعد گھر گھر جا کر ویکسینشن ہوگی۔میڈیا شعور کو اجاگر کرنے کا بہترین سورس ہے اس سے قبل کورڈ 19 مہم ہو یا پولیو مہم جہلم ویلی کی پوری صحافتی کمیونٹی نے محکمہ صحت کے شانہ بشانہ کام کیا جس کی وجہ سے ہم نے اپنے اہداف کو عبور کیا اس وقت میڈیا اور محکمہ صحت کی ٹیم کی مشترکہ کوشش سے کورونا وائرس کے خلاف مہم میں الحمداللہ جہلم ویلی دوسرے نمبر پر ہے جہلم ویلی کی میڈیا ٹیم کے اراکین درد دل رکھنے والے لوگ ہیں انہوں نے قومی اور ملی بیداری میں ہمشیہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہم امید واثق رکھتے ہیں ہماری میڈیا اس قومی کاز میں ہمارا بھرپور ساتھ دے گی اور عوام الناس میں شعور اجاگر کرے گی کہ عوام تین تا پندرہ اکتوبر تک اپنے نو ماہ سے لیکر پندرہ سال کے بچوں کو ٹائیفائیڈ کی ویکسینشن کروائیںاس کے شاندار نتائج ہیں اور اس کے منفی اثرات صفر ہیں اس لیے والدین اپنے بچوں کی ویکسینشن کو یقینی بنائیں

By ajazmir