Fri. Mar 24th, 2023
485 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)ایس ایچ اوسٹی تھانہ پولیس ہٹیاں بالامنظر حسین چغتائی کی معہ نفری کارروائی موٹر سائیکل پر شراب لیکر جانے والے شخص سے چھ بوتل شراب برآمد کرتے ہوئے ملزم گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا مقدمہ درج تفتیش شروع مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع۔تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ ہٹیاں بالا نے کارروائی کرتے ہوئے صاحبزادہ سجاد ولد صاحبزادہ رفیق ساکنہ دھنی گڑتھامہ سے 6بوتل شراب برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ملزم ہٹیاں بالا میں موبائل شاپ پر کام کرتا ہے حاجی شاہ چوک نزد چندکوٹ روڈ سے موٹر سائیکل پر شراب لیجا رہا تھا عوامی حلقوں نے پولیس کارروائی پر مبارکباد دیتے ہوئے منشیات کے خاتمہ کے لیے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا مطالبہ کیاہے۔۔۔

By ajazmir