Sat. Nov 26th, 2022
151 Views

مظفرآباد۔۔۔۔ لطیف اکبر اور فاروق حیدر ریائیتی پاس ہیں۔ کرپشن اور اقرباء پروری کی بنیاد پر یہ گٹھ جوڑ بے نقاب اور بے توقیر ہوچکا ہے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس پر آزادکشمیر کے عوام ، ممبران اسمبلی اور چئیرمین عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے ۔ کسی قسم کی بلیک میلنگ قبول نہیں کی جائے گی ۔ کسی قسم کی بدمعاشی کرنے کا ڈرامہ کیا گیا تو نہ صرف انکا چلنا پھرنا محال ہو جائے گا بلکہ گھروں سے نکلنا مشکل ہو جائے گا۔ ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے ایک اینٹ کا جواب دو پتھروں سے دیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی و مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف سید ذیشان حیدر نے مرکزی ایوان صحافت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مذید کہا کہ مظفرآباد شہر میں کوئی بڑا گراؤنڈ نہیں جہاں عمران خان کے متوالےسما سکیں۔ عمران خان کا 29ستمبر کو ہونیوالا جلسہ مظفرآباد آزادکشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ لطیف اکبر اور پی پی پی والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ کسی قسم کی غیرقانونی اور غیر اخلاقی حرکت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔پی پی پی والے باز نہ آئے تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ ذیشان حیدر نے مذید کہا کہ جب سابق وزیراعظم چوہدری مجید کو پہاڑی بکرا کہا گیا تو ہم نے اس وقت بھی اس عمل کی مخالفت کی اور اب جب ایک بار پھر چند لونڈے لپاڑے زکواۃ خور لطیف اکبر کی ایما پر ریاست کے منتخب وزیراعظم کے خلاف بکواس کریں گے تو انتہائی سخت ردعمل آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سارا فوکس بلدیاتی انتخابات اور جلسہ پر ہے ۔ حالات کی خرابی کی زمہ داری کرپٹ اپوزیشن پر ہوگی

By ajazmir