Thu. Mar 28th, 2024
352 Views

بنی حافظ کے اولیاءکرام کے مزارات کی توہین ،پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر پر خلاف حقائق الزامات کا معاملہ اور اشفاق ظفر کی درخواست پرسٹی تھانہ ہٹیاں بالاکی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے بعد گرینڈ جرگہ کے اراکین نمبردار ارشد حسین چغتائی،حاجی محمد اقبال،اسد چغتائی ایڈووکیٹ،پرویز اقبال ایڈووکیٹ،چوہدری طارق عالم،محسن فیاض عباسی اے سی ہٹیاں بالا غلام محی الدین گیلانی،ایس ایچ او سٹی ہٹیاں بالا منظر حسین چغتائی اور دیگر کے ہمراہ اشفاق ظفر کے پاس پہنچ گئے،اشفاق ظفر اور خانوادہ بنی حافظ شریف کی شان میں گستاخی پر معذرت طلب کی اور کہا کہ ہم خانوادہ بنی حافظ شریف کے مریدین ہیں اولیاءکرام کے آستانے رشد و ہدایت کا منبع ہیں حاجی نثار نے جو ویڈیو میں الزامات لگائے ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہم ان الزامات پر ندامت محسوس کرتے ہیں اور آپ سے معذرت طلب کرتے ہیں جس کے بعد صاحبزادہ اشفاق ظفر نے گرینڈ جرگہ کی استدعا پر فی سبیل اللہ معاف کردیا جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر سید غلام محی الدین گیلانی نے ملزم نثار مغل کی مچلکہ پرضمانت کا حکم دیا مچلکہ داخل عدالت ہونے کے بعد ایس ایچ او سٹی ہٹیاں منظر حسین چغتائی نے ملزم کو رہا کردیا رہا ہوتے ہی ملزم نثار مغل نے ہٹیاں بالا پریس کلب پہنچ کر ویڈیو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے اپنے ویڈیو بیان پر معافی مانگھ لی جبکہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے دریں اثناءترجمان صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ صرف نثار مغل کی حد تک معاف کیا گیا ہے باقی دونوں ملزمان یاسر خان اور وقاص بھٹی کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے بے لگام سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کے لیے ہر قانونی چارہ جوئی جاری رہے گی تانکہ شرفاءکی عزتیں محفوظ رہ سکیں سٹی تھانہ ہٹیاں بالا سے اشفاق ظفر نے درخواست واپس نہیں لی بعض اخبارات اور سوشل میڈیا پر درخواست واپس لینے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔۔۔۔

By ajazmir