Fri. Mar 29th, 2024
346 Views

مظفرآباد۔
مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر اپوزیشن کا شدید احتجاج ،پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے وزیراعظم آزادکشمیر نازیبا زبان کے استعمال کے خلاف آزادکشمیر بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان جبکہ قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہوش کھو چکے ان کی بدکلامی سے کوئی معزز شخص محفوظ نہیں رہا وزیراعظم نے راجہ فاروق حیدر کی بلائی گئی اے پی سی میں شہدائے کشمیر کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی جس پر طارق فاروق نے مداخلت کی تو ان سے اورحریت کانفرنس کے کنونیر سے لڑائی کی تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیریوں کو شہید ہونے کا شوق چڑھا ہوا ہے تنویر الیاس کہتے ہیں کہ میرے ساتھ اپوزیشن کے 6 اراکین کے رابطے ہیں لیکن یہ انکشاف کررہا ہوں کہ اس کی سگی چچی اپوزیشن سے رابطے میں ہے آزادکشمیر میں عدم اعتماد اور تنویر الیاس کو ہٹانے کے لیے اگر وزارت عظمی فاروڈ بلاک کو بھی مل جاتی ہے تو اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا سنٹرل پریس کلب میں سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اپوزیشن اراکین اسمبلی میاں وحید جاوید ایوب و اپوزیشن کارکنان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے لطیف اکبر نے کہا کہ اپوزیشن نے فائنل راونڈ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے جو بھی نامزد ہوگا وزارت عظمی کے لیے وہ متفقہ ہوگا ہم نے آپشن کھلے رکھے ہیں اس لیے اعلان نہیں کیا ۔سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ وزارت عظمی کا عہدہ پوری ریاست کی نمائندگی کرتا ہے وزیراعظم کو ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے اس وقت پاکستان سے بھی صحافی آے ہوے تھے انہوں نے کیا سوچا ہوگا تفصیلات کے مطابق
مظفرآباد میں وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی نا زں گفتگو کے رد عمل میں اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان،قائم مقام صدر پیپلزپارٹی میاں عبدالوحید،ممبر اسمبلی سردار جاوید ایوب،سردار مبارک حیدر،مختیار عباسی،جہانگر خان مغل،مبشر منیر اعوان، آصف مصطفائی، سردار وقار چوہدری نعمان سمیت پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کے کارکنان کے ہمرا سنٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ،تحریک عدم اعتماد سیاسی نظام کا حصہ ہے اورہمارا حق ہے تنویر الیاس کی وجہ سے تحریک آزاد ی کشمیر کو نقصان پہنچ رہا ہے باغ جلسے میں تقریر نے کنٹرول لائن کی دوسری جانب کیا پیغام گیا ہوگا یہ شخص بد اخلاق اور بد تہذیب شخص ہیں ان میں عمران خان کی روح حلول کر گئی ہے۔ انہون نے اپنی بد تہذیبی سے عمران خان کو پیغام دیا ہے کہ میں آپ کی طرح ہوں اور یہاں مجھے ہی رہنا چا ہیئے وزیر اعظم اپنے الفاظ پر معافی مانگیں ورنہ سوموار سے پورے آزاد کشمیر احتجاجی تحریک چلائیں گے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی سگی چچی ہمارے ساتھ ہیں ہم تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کے چھ ووٹ بھی لے رہے ہیں ضروری نہیں عدم اعتماد کے بعد پیپلز پارٹی یا نون لیگ کا وزیر اعظم بنے وہ پی ٹی آئی کے ان ممبران میں سے بھی ہو سکتا ہے جو عدم اعتماد میں ہمارا ساتھ دیں گے وزیر آزاد کشمیر غلط بیانی کر رہے ہیں حکومت پاکستان نے آزاد کشمیر کے بجٹ میں کوئی کٹ نہیں لگایا محکمہ مالیات سے پتہ کر لیں ہم نے ہمیشہ کوشش کی کہ آزاد کشمیر میں سیاسی نظام ڈی ریل نہ ہو اس میں سیاسی کارکنون کے مثبت رویہ کی وجہ سے ہیآزاد کشمیر کے سیاسی نظام پر دریا ئے جہلم کے اس پار سے بڑے حملے ہوتے رہے ہیں مشرف کے وقت میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ ہو سپریم کورٹ نہ ہو یہاں کا سیٹ اپ لپیٹ دیا جائے ہماری کوششوں کے باوجود اس نظام کے خلاف اب بھی کام ہو رہا ہے پندرہویں آئینی ترمیم بھی اسی سلسلہ کی کڑی تھی آئین کی دفعہ اٹھارہ کے تحت وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کرنے کا آئینی طریقہ کار موجود ہے اب ہم نے یہ طے کرنا ہیکہ کب ہم عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں گے وزیر اعظم نے جو زبان استعمال کی ہے اس منصب پر بیٹھے شخص کو زیبا نہیں ہمارا رواداری پر مشتمل خطہ اس کا متحمل نہیں ہو سکتا جو زبان انہوں نے استعمال کی ہے درست نہیں وزیر اعظم کو علاقائیت کو ہوا نہیں دینا چا ہیئے وزیر اعظم کامنصب ریاست کی نمائندگی کرتا ہے اس کی عزت ہے احترام ہے اپوزیشن لیڈر اور رکن اسمبلی کا بھی اتنا ہی احترام ہے ایسا نظام آزاد کشمیر میں نہیں چل سکتا جس میں پیسے کہ بنیاد پر آپ حکومتیں بنائیں اللہ کی فضل و کرم سے اس اسمبلی میں منجھے ہوئے سیاسی کارکن موجود ہیں ہم سیاسی نظام کا دفاع کریں گے سابق وزیر آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی سردار تنویر الیاس وزیر اعظم آزاد کشمیر کی نازیباں گفتگو پر رد عمل ہماری بد قسمتی ہے آزاد کشمیر پر ایسے لوگ مسلط کر دئیے گئے کو اخلاقیات سے بھی نا بلد ہیں۔قائم مقام صدر پیپلزپارٹی میاں عبدالوحید نے کہا کہ کوئی بھی ذی شعور انسان جس میں اخلاقیات کی زرا سے بھی رمق موجود ہے وہ وزیر اعظم کے گفتگو کی حمایت نہیں کر سکتاہم نے پونچھ کی تاریخ پڑھی پونچھ غازی شہید وں کی سر زمین ہے آپ کون سے پونچھ کی بات کررہے ہیں بے ہودگی اور بد تہذیبی کو کوہالہ سے پار ہی رہنے دیں خدا را مہذب کشمیری قوم کو اس بے ہودگی سے دور رکھیں پاکستان میں ایک فتنہ برپا ہے جس نے پوری پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اب کشمیری قوم کو بھی اس فتنے میں پھینکا جا رہا ہے سوموار کو وزیر اعظم کے خلاف پورے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی مظاہرے کرے گی

By ajazmir