Fri. Mar 29th, 2024
355 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفرایڈووکیٹ،ضلعی صدرراجہ پرویز اقبال ایڈووکیٹ،چوہدری طارق عالم ،سید شفیق کاظمی ،راشد مغل ،راجہ طاہر اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی جانب سے قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کے خلاف لگائے گئے الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سردار تنویر الیاس خان اپنی زبان کو کنٹرول کریں بصورت دیگر پیپلز پارٹی کے کارکنان کو زبان کنٹرول کروانا آتی ہے چوہدری لطیف اکبر پیپلز پارٹی کے رہنماءہونے کے ساتھ ساتھ ایک بڑی برادری کے بھی رہنماءہیں ان کے خلاف وزیر اعظم کی بازاری زبان ناقابل برداشت ہے وزیر اعظم کو فوری اپنے بیان پر معافی مانگھنی چاہیے اگر ایسا نہ کیا تو پیپلز پارٹی کے کارکن آزاد کشمیر بھر میں سڑکوں پر ہوں گے اور اس وقت تک چین سے نہیں رہیں گے جب تک تنویر الیاس کا بوریا بستر گول کر کے انھیں کوہالہ پار نہیں کر دیتے چوہدری لطیف اکبر کے خلاف وزیر اعظم کی بازاری زبان سے پیپلز پارٹی کے کارکنان کی دل عزاری ہوئی ہے جب تک اس کا مداوا نہیں ہوتا اس وقت تک پیپلز پارٹی کا کوئی بھی کارکن سکون سے نہیں رہے گا تنویر الیاس کو جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے سیاست اور اقتدار میں آئے ہوئے وہ چوہدری لطیف اکبر کے خلاف منفی پروپگنڈہ کر رہا ہے چوہدری لطیف اکبر کی آزاد کشمیر کے عوام اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے بے پناہ خدمات ہیں جنہیں کوئی بھی باغیرت کشمیری فراموش نہیں کر سکتا ہے ۔۔۔۔

By ajazmir