Wed. Nov 29th, 2023
432 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)بنی حافظ کے اولیاءکرام کے مزارات کی توہین ،پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر پر خلاف حقائق الزامات کا معاملہ سٹی تھانہ ہٹیاں بالا نے پیپلز پارٹی کے رہنماءاشفاق ظفر کی درخواست پر سینئر سول جج ہٹیاں بالا کی عدالت میں استغاثہ دائر کرنے کے بعد مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر دو ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے ضلع جہلم ویلی سے روپوش ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ہٹیاں بالا کے نواحی علاقے گوہر آباد کے رہائشی حاجی نثار مغل نے ایک ویڈیو میں پیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ اور پی ٹی آئی کشمیر کے رہنماء،سابق امیدوار اسمبلی سید زیشان حیدر پر منشیات فروشوں کی مبینہ پشت پناہی اور اور بنی حافظ کے اولیاءکرام کے مزارات پر منشیات پینے ،پلانے کا الزام عائد کیا تھا ویڈیو کو وقاص بھٹی اور یاسر خان نامی اشخصاص نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جمعرات کے روز پیپلز پارٹی کے رہنماءاشفاق ظفر نے الزامات عائد کرنے والے شخص اور اسے شیئر کرنے والوں کے خلاف سٹی تھانہ ہٹیاں بالا میں مقدمہ کے اندراج کی درخواست دی جس کی روشنی میں ایس ایچ او سٹی تھانہ ہٹیاں بالا منظر حسین چغتائی زیر دفعات298،506،500،501اور 489کے تحت سینئر سول جج ہٹیاں بالا کی عدالت میں جمعہ کے روز استغاثہ دائر کرنے کے بعد مرکزی ملزم حاجی نثار مغل ساکنہ گوہر آباد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا جبکہ خلاف حقائق ویڈیو شیئر کرنے والے دو ملزمان وقاص بھٹی اور یاسر خان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گئے ہیں پولیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے اولیاءکرام کے مزارات کی توہین پر ہزاروں عقیدت مندوں اور اشفاق ظفر پر الزامات عائد کرنے پر پیپلز پارٹی کے کارکنان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد نے بے بنیاد الزامات کی مذمت کی اور الزام لگانے والے اور ویڈیو شیئر کرنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم ویلی کی انتظامیہ بے لگام سوشل میڈیا کو جہلم ویلی میں لگام دے ہر کوئی مائک اٹھائے صحافی بن کر شرفاءکی پگڑیاں اچھال رہا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ نے آج تک اس حوالہ سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جو مستقبل میں کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتے ہیں۔۔۔۔۔

By ajazmir