Sun. Sep 25th, 2022
137 Views

ہٹیاں بالا( بیورورپورٹ) آزاد جموں وکشمیر فوڈ کنٹرول اتھارٹی حرکت میں آگی ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا میں فوڈ اتھارٹی نے روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں، ہوٹلز ،بیکرز، سٹورز، کنٹینر اور دیگرز کریانہ سٹورز کی چیکنگ شروع کردی دوران چیکنگ ہٹیاں بالا میں مختلف سٹورز اور بیکرز سے مضرصحت اشیاءخردونوش برآمد ہوئیں بیکرز ہٹیاں بالا سے بڑی تعداد میں دھی جو کہ فریرز میں فروخت کے لیے لگا ہوا تھا جس کی ایکسپائری ڈیٹ تین ماہ سے ختم تھی اس کو ضبط کر لیا ہٹیاں بالا میں مختلف سٹوروں سے مضر صحت پاپڑز کی بہت بڑی مقدار بھی پکڑی گی سٹورز کے مالکان کو بھاری جرمانے موقع پر کیے گے اور متنبہ کیا گیا کہاگر آئندہ ایسا ھوا تو سٹوز سیل کریں گے فوڈز اتھارٹی کے کے آفیسران محمد سفیر عباسی، الطاف کھوکھر، محمد آصف عباسی نے ہوٹلوں کو بھی چیک کیا اور ان کی پانی کی ٹینکیوں کا بھی معائنہ کیا برتن جو کہ ناقابل استعمال ہوچکے تھے انہیں سرعام توڑ دیا گیا صفائی سھترائی کو بھی چیک کیا گیا ضبط شدہ اشیاءخوردونوش کے سمپل لیبارٹری کو ارسال کر دیے گے ہیں ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ہٹیاں بالا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معاشرہ سے مضر صحت اشیاءکو فروخت کرنے والوں سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی عوام براہ راست ہمارے نوٹس میں لائیں گاوں میں بھی جو سٹور قائم ہیں ان کی چیکنگ بھی کریں گے عوام کو صاف ستھری اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنائیں گے عوام تعاون کریں

By ajazmir