ہٹیاں بالا( بیورورپورٹ) سینئر ممبر آزاد جموںوکشمیر الیکشن کمیشن راجہ فاروق نیاز نے دفتر ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم ویلی / کیمپ آفس میں آمدہ بلدیاتی انتخابات کی ووٹر فہرستوں کے حوالہ سے دائر کردہ اپیل ہا کی سماعت کی اس دوران ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید فدا حسین کاظمی اور تحصیلدار ہٹیاں بالا راشد خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ضلع جہلم ویلی سے دائر کردہ کل 830 اپیل ہا کی سماعت کی گئی جن میں سے 601 اپیل ہا نئے ووٹ کے اندراجات اور 229 اپیل ہا منتقلی ووٹ کیلئے دائر کی گئی تھیں سینئر ممبر آزاد جموںوکشمیر الیکشن کمیشن نے نئے ووٹ کے اندراج کیلئے دائر کردہ ساری اپیل ہا (601 )کو منظور کرتے ہوئے ووٹ ہا کے اندراج کے احکامات صادر کیے منتقلی ووٹ کی 229 میں سے 02 اپیل ہا کو مسترد کیا گیا اور 227 اپیل ہا کو مستقل پتہ اور مستقل رہائش کی بنیاد پر درست قرار دیتے ہوئے منتقلی ووٹ کی منظور صادر فرمائی۔