Thu. Mar 28th, 2024
361 Views

ہٹیاں بالا(خصوصی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفرایڈووکیٹ نے آمدہ بلدیاتی انتخابات میں جہلم ویلی کے دونوں انتخابی حلقہ جات چھ اور سات کی تمام یونین کونسلوں اور وارڈز میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کھڑے کرنے، بھر پور انداز میں الیکشن لڑنے ،خود تمام امیدواروں کی الیکشن مہم چلانے کے لیے گاﺅں گاﺅں جانے اور پیپلز پارٹی کے سابق صدر صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر مرحوم کی برسی کی بڑی تقریب تین ستمبر کے روز بنی حافظ میں منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ اعلان سابق چیئرمین معائینہ و عملدرآمد کمشن آزاد کشمیر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا میں پیپلز پارٹی حلقہ چھ اور حلقہ سات جہلم ویلی کے کارکنان کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مشاورتی اجلاس میں سابق امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر،ضلعی صدر راجہ پرویز اقبال ،سید شفیق کاظمی، چوہدری طارق عالم ،ملک نواز اعوان،چوہدری مسعود انقلابی،خورشید اعوان ایڈووکیٹ، خواجہ ناصر چک، سید شائق الحسن گیلانی، راجہ نذیر، راجہ رشید، چوہدری منظور، راجہ عزیز، سجاد بیگ، سید اکرم ہمدانی، سفیر ترک، سید ساجد ہمدانی، چوہدری رفیق نئیر، سید ظاہر ہمدانی، سردار جہانگیر ،راجہ عاطف شفیق، راجہ بشارت داﺅد، چوہدری افضال رحیم، زاہد بشیر گجر، غفور قمر ایڈوکیٹ، سید ساجد ہمدانی، خلیل الرحمن کھوکھر، خواجہ حسن شریف ،شاہد خوشحال ترک، یاسین کاظمی،کلیم مغل ، سید جنید کاظمی، چوہدری وحید، سید رﺅف ہمدانی ، راشد مغل، سید وحید ہمدانی، ذوہیب اشرف، راجہ حسنین مقبول،راجہ عمر داﺅد سمیت پیپلز پارٹی کے سیکروں کارکنان نے شرکت کی اشفاق ظفر نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے تاحال کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا مقامی کارکنان اور امیدواروں کی مرضی کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کا فیصلہ کیا جائے گا ابھی تک اکثریتی کارکنان کی رائے ہے کہ اکیلے الیکشن میں حصہ لیا جائے کارکنان کی رائے کا احترام کرتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے تمام فیصلے کیے جائیں گے ان شاءاللہ ہر یونین کونسل اور وارڈز سے پیپلز پارٹی کا مضبوظ امیدوار کھڑا کریں گے عوامی طاقت سے جہلم ویلی کے دونوں حلقوں سے کلین سویپ کریں گے اشفاق ظفر نے مزید کہا کہ سابق سینئر وزیر آزاد کشمیر صاحبزادہ اسحاق ظفر مرحوم کی برسی کی مرکزی تقریب تین ستمبر کے روز بنی حافظ کے مقام پر منعقد کی جائے گی جس میں پاکستان اور آزاد کشمیر کی قیادت شریک ہو گی اسحاق ظفر مرحوم کے چاہنے والے برسی اور بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں آج سے ہی شروع کردیں تانکہ مرحوم اسحاق ظفر کی برسی کی تقریب اعلی شان منعقد ہو اور الیکشن میں تمام یونین کونسلوں اور وارڈز سے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی جیت یقینی بن پائے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ برسی کی تقریب کی کامیابی کے ساتھ ساتھ بلدیاتی الیکشن میں امیدوارون کی کامیابی کے لیے کارکنان دن رات ایک کر دیں گے پیپلزپارٹی جہلم ویلی کی قیادت کا ہر فیصلہ تمام کارکنان کو قابل قبول ہے انشاءاللہ پیپلزپارٹی کے کارکنان ہر وارڈاور یوسی سے اپنے امیدوار کی بھرپور حمایت کریں گے اور الیکشن جیت کر سیٹیں قیادت کو تحفہ میں دیں گے

By ajazmir