Thu. Mar 28th, 2024
489 Views

چناری بازار کے تاجر راجہ ساجد کے بھائی راجہ شمشیر کی دعائے قل پیپلز پارٹی کے رہنماء اشفاق ظفر سمیت اہم شخصیات کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز چناری کے تاجر راجہ شمشیر کی دعائے قل میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ،اسسٹنٹ کمشنر چکار خواجہ عبدالوحید گنائی،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا اعجاز احمد میر،سابق صدر جہلم ویلی بار ایسوسی ایشن خورشید اعوان ایڈووکیٹ،ایس ایچ او چکار زاہد عمر،طارق زبیر مغل،راجہ بشارت داؤد،سفیر یونس مغل،فہیم قریشی،ساجد ملک،خواجہ حماد خورشید سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے شرکت کی اس موقعہ پر مرحوم کی مغفرت،بلندی درجات اور سوگواروں کے صبروجمیل کے لیے خصوصی دعا کی گئی

By ajazmir