Fri. Apr 26th, 2024
517 Views

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چکار کے رہنماء طارق خان رئیسانی نے کہا ہے کہ صاحبزادہ اشفاق ظفر کا کارکن ہوں پارٹی ٹکٹ پر ان شاء اللہ  یونین کونسل چکار سے ضلع کونسل کاالیکشن لڑوں گا۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی رہنماء طارق خان رئیسانی نے سعودی عرب سے ٹیلی فون پر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ ٹکٹ میرا حق ہے امید ہے پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین،چوہدری لطیف اکبر اور صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈدوکیٹ میرٹ پر فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی کے لیے دی جانے والی ہمارے خاندان کی چالیس سالہ قربانیوں کا صلہ دیں گے ان شاء اللہ عوام کے تعاون سےممبر ضلع کونسل کا الیکشن جیت کر سیٹ پارٹی قیادت کو تحفہ میں دیں گے چکار کے عوام کے ووٹ کی طاقت سے الیکشن جیتیں گے

By ajazmir