Tue. Sep 26th, 2023
774 Views

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کو پاکستان مسلم لیگ ن کا نائب صدر نامزد کردیا گیا نوٹیفیکیشن جاری۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے دستخطوں سے جاری نوٹیفیکیشن میں راجہ محمد فاروق حیدر خان کو مرکزی نائب صدر نامزد کیا گیا ہے یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سینیر نائب صدر،مریم نواز،سعد رفیق،حمزہ شہباز، راجہ فاروق حیدر اور ایاز صادق نائب صدور کی کونسل میں ہونگے

By ajazmir