Thu. Mar 28th, 2024
421 Views

ہٹیاں بالا ( بیورو رپورٹ ) آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کیمپس جہلم ویلی کے طلباء و طالبات نے شکریہ اساتذہ کے عنوان سے ایک بہت بڑی تقریب کا انعقاد کیا

تقریب کے انعقاد سے قبل طلباء و طالبات نے واک ریلی بھی نکالی اس کے اختتام پر بوائز انٹر کالج ہٹیاں بالا کے حال میں شکریہ اساتذہ کے عنوان سے تقریری مقابلے ہوئے شرکاء تقریب میں کیمپس کے اساتذہ ۔انٹر کالجز اور ہائی سکولز کے اساتذہ بھی شریک تھے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا سید محی الدین گیلانی تھے جبکہ میزبانی کے فرائض طلباء نے سر انجام دئیے شکریہ اساتذہ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے ثانیہ گل ۔عروج فاطمہ ۔عروبہ ۔نافیہ نور ۔تعظیم تنویر ۔ تقدیس فاطمہ ۔سائرہ کاظمی۔ طیبہ کاظمہ ۔خالدہ فاطمہ ۔عندلیب عبداللہ ۔رومہ ارشاد ۔سعود مغل ۔جواد شکور ۔عبدالمنان ۔ایمن حبیب ۔ عمر ۔عطا الرحمان ۔بلال منظور ۔سید حماد گیلانی ۔اسامہ شوکت نے اپنے اپنے خطابات میں کہا کہ دنیا میں ترقی و خوشحالی کا مرکز و محور اساتذہ کرام ہیں جنکی بدولت اقوام آزادی سے ہمکنار ہوتی ہیں اور ملک و ملت ترقی کرتے ہیں دنیا کا کوئی بھی علم اساتذہ کے بغیر نہیں سیکھا جا سکتا اساتذہ ہی قوموں کی تقدیروں کے معمدو معاون ہوتے ہیں دنیا میں پہلے معلم نبی پاک ص تھے آج کے دور جدید میں اساتذہ اور طلباء دو ایسے کردار ہیں جو لازم و ملزوم ہیں اساتذہ کی عزت واحترام سے ہی دنیا اور آخرت سنور سکتی ہے اور آزادی و غلامی میں فرق واضع ہو سکتا ہے اساتذہ ہمارے لیے رہبر ہیں اور انکی رہبری سے ہی ہم انسانی معاشرہ کے زمہ دار بن سکتے ہیں علم کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ علم کو بطور تجارت استعمال کیا جائے اور علم کو بیچا جائے بلکہ اسکا مقصد فلاح انسانیت ہے جسکے لیے تعلیمی ادارے آباد ہیں ہم اساتذہ کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے جہالیت کے اندھیروں سے نکال کر علم کی روشنی عطا کی ہے آج ہم اساتذہ کا اجتماعی طور پر شکریہ اداء کرنے کے لیے اس تقریب کا انعقاد کر رہے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جہلم ویلی ہٹیاں بالا کیمپس انجینئر فیصل محمود بٹ نے کہا کہ جہلم ویلی کیمپس کے طلباء و طالبات نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام انتظامات کئیے اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس سے وہ اپنے اساتذہ کے دل جیتنے میں کامیاب ہوئے عزت احترام خلوص کو طلباء نے پروان چڑھایا ہے اور یہ ترقی کی منازل طے کریں۔گے طلباء کی کاوشوں کو دیکھ کر اساتذہ کے سر فخر سے بلند ہو چکے ہیں دیگر شعبہ جات کے طلباء بھی مستقبل قریب میں پروگرام منعقد کریں گے جس میں طلباء کے والدین کو بھی مدعو کیا جائے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سید محی الدین گیلانی نے کہا کہ جذباتی تقاریر اور جذباتی مناظر دیکھ کر اداروں کے درودیوار سے لگاو زندگی کا مقصد قرار پایا ہے اساتذہ نے ہیرے تراشنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی علامہ اقبال نے ایک قوم اور ایک اسلامی مملکت کا جو خواب دیکھا تھا اسکی تعبیر جہلم ویلی کیمپس ہٹیاں بالا کے طلباء و طالبات نے کر دی ہے اس تقریب میں انمول ہیرے بھی جنکو شائینگ سٹار کہا جائے تو کم نہ ہو گا انکو بھی لاکر بیٹھایا گیا ہے ایک قوم کے روپ میں اپنے اپ کو ڈھالنا ہو گا اور بطور قوم ترقی کے لیے علم کا حصول لازم ہے طلباء و طالبات نے اپنے اساتذہ کو جن کلیمات سے نوازا ہے اس سے عیاں ہوتا ہے کہ یہ عظیم درس گاہ ہے تقریب سے ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر رحیم مغل نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اساتذہ محسن انسانیت ہیں اور انہی کی بدولت تمام ادارے چل رہے ہیں اور ملک و ملت ترقی کر رہا ہے بچوں کی مثبت سوچ اور فکر نے تمام شرکاء کو دعوت فکر دے دی ہے سیکھو اور سکھاو کا سلسلہ ازل سے ابد تک جاری رہے گا اور اساتذہ کے سر فخر سے بلند ہوتے رہیں گے تقریب کے اختتام سے قبل جہلم ویلی کیمپس کے اساتذہ کو خصوصی شیلڈز دی گئیں سب سے زیادہ شیلڈز حاصل کرنے میں محترمہ ثمن انچارج شعبہ انگلش سر فہرست رہیں اور پروفیسر نوید دوسرے نمبر پر رہے اساتذہ کو تعریفی اسناد بھی مہمانان گرامی نے دیں تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن عبدالمنان ۔ دوسری نافیہ نور ۔ تیسری عماد گیلانی نے حاصل کی جبکہ بیت بازی میں ٹیم اے نے بائس نمبر حاصل کر کے پہلی اور ٹیم بی نے 18نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی اور اپنے اساتذہ سے شیلڈ اور سرٹیفکیٹ حاصل کئیے اس تقریب میں ججز کے فرائض قاضی اسد محمود نے سر انجام دئیے تقریب میں تمام اساتذہ کرام کوٹریبیوٹ پیش کیا گیا اور مہمان گرامی کو بھی شیلڈز دی گئیں ۔
ہٹیاں بالا( بیورو رپورٹ ) ایم این سی ایچ پرگرام کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل جہلم ویلی ہٹیاں بالا میں شدید گرمی کے باعث جاری ہڑتال میں دو خاتون ملازم بے ہوش جنکو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ایم این سی ایچ ملازمین کا اپنے حقوق کے حصول تک ہڑتال جاری رکھنے کا عزم دن بھر شدید گرمی میں ملازمین اپنے مطالبات کے حل کے لیے سراپا احتجاج. وزیر اعظم سے نارمل میزانیہ پر منتقلی کی اپیل ۔جبکہ نیشنل پروگرام ضلع جہلم ویلی کے جملہ ملازمین نے MNCH پروگرام کے ملازمین کے جائز حقوق کی بھر پور حمائت کر دی اور انکی ہڑتال میں بھر پور شرکت اور حقوق کے حصول تک انکے شانہ بشانہ جدوجہد میں شامل رہنے کا بھی اعلان کر دیا حکومت پاکستان و آزاد کشمیر محکمہ صحت کے شعبہ ایم این سی ایچ کے ملازمین کو نارمل میزانیہ پر منتقلی کے ساتھ ساتھ انکو سول سرونٹ کے حقوق دے جو ریاست کی زمہ داری ہے اسسٹنٹ کوارڈینیٹر نیشنل پروگرام جہلم ویلی فوزیہ غفور کا ایم این سی ایچ ملازمین کے ہڑتالی کیمپ شرکت اور ملازمین سے خطاب تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نیشنل پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی و بنیادی ہیلتھ کئیر ضلع جہلم ویلی کی اسسٹنٹ کوارڈینیٹر فوزیہ غفور کا ہمراہ دیگر ملازمین کے ہٹیاں بالا میں ایم این سی ایچ پروگرام کے ہڑتالی کیمپ میں شرکت اس موقع پر انہوں نے ہڑتالی کیمپ سے خطاب میں کہا کہ آزاد کشمیر میں ہر دور حکومت میں چھوٹے ملازمین کے حقوق کے لیے فنڈز کے مسائل آڑھے آتے رہے ہیں جبکہ بالا آفیسران کی سہولیات گاڑیوں سمیت دیگر جملہ مسائل کے حل کے لیے آج تک محکمہ مالیات نے کبھی اعتراضات نہ اٹھائے جس سے عیاں ہوتا ہے کہ چھوٹے ملازمین کو ریاست کا ملازم تصور نہیں کیا جا رہا اور چھوٹے ملازمین کے حقوق ہی روز اول سے پامال کئیے جا رہے ہیں جو انتہائی ظلم ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان اس خطہ کے واحد وزیر اعظم ہیں جو حقیقی معنوں میں اس خطہ کے نچلے طبقات کے حقوق دلانے کے لیے کوشاں ہیں جس پر ہم انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم این سی ایچ پروگرام کے ملازمین جنکا شعبہ صحت میں کلیدی کردار ہے کیونکہ ان ملازمین کی 14 سالوں سے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں انتہائی کم تنخواہ اور مشکل حالات میں ایم این سی ایچ پروگرام کے ملازمین نے دور دراز علاقوں میں جس طرح صحت کی سہولیات پہنچانے اور ماں و بچے کی صحت کے حوالہ سے اہم کردار اداء کیا وہ قابل تعریف ہے اسی شعبہ کی خدمات کے صلے میں آزاد کشمیر میں اس وقت زچہ و بچہ کی دوران زچکی شرح اموات میں کمی آئی ہے ان ملازمین کے کردار کو بجائے سراہانے اور انہیں مستقل کرنے کے انکو فارغ کرنے سے پورے آزاد کشمیر کا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ متاثر ہو گا اور محکمہ صحت پر اسکے برے اثرات پڑیں گے اور صحت و صفائی کی بلا تخصیص سہولیات فراہمی کا سلسلہ متاثر ہو گا انہوں نے کہا کہ ایم این سی ایچ پروگرام کے ملازمین جو گذشتہ 14 سالوں سے دور افتادہ علاقوں کے اندر جہاں ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں وہاں انتہائی مشکل و دشوار گذار علاقوں کے عوام کو ایمرجنسی میں طبعی سہولیات بھی فراہم کر رہے ہیں دنیا میں اسوقت محکمہ صحت کے ساتھ دیگر پراجیکٹ کو لانچ کر کے محکمہ کی استعداد کار کو بڑھایا جا رہا ہے وہاں آزاد کشمیر میں فنگشنل پراجیکٹوں کو بند کرنے اور ملازمین کی فراغت عوام دشمنی ہے جسکی ہم جملہ ملازمین بھر پور مخالفت کرتے ہوئے ایم این سی ایچ کے ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نیشنل پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی وبنیادی ہیلتھ کئیر کے ملازمین حکومت آزاد کشمیر با الخصوص وزیر اعظم، وزیر صحت سیکرٹری صحت اور سیکرٹری مالیات سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ایم این سی ایچ پروگرام کے ملازمین کو فوری طور پر نارمل میزانیہ پر منتقل کرتے ہوئے انکو سول سرونٹ کے حقوق دئیے جائیں اور اس شعبہ کا دائرہ کار مذید بڑھایا جائے تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر صحت کی سہولیات مل سکیں

By ajazmir