565 Views
نکیال(ماجد حسین شاہ سے) نکیال شہر اور گردونواح میں غیر ریاستی بھکارنوں کی یلغار نوجوان خوبرو خواتین بھیک کی آڑ میں مختلف ناجائز کاموں میں ملوث ھونے کا انکشاف یہ بھکارنیں موسم گرما کے آتے ہی نکیال کا رخ کر لیتی ہیں اور نوجوان نسل کو دعوت گناہ دیتی ہیں ایسی خواتین چوری چکاری بھی کرتی ہیں دو بھکارنوں کی سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ھے کہ یہ اغواء کار ھیں مختلف جگہوں سے بچے اٹھا کر فروخت کرتی ہیں اس خبر نے علاقے میں خوف و حراس پیدا کر دیا عوام علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کوٹلی سے اپیل کی ہے کہ نکیال ایریا میں ایسی خواتین کا داخلہ ممنوع قرار دیا جائے اور دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا جائے تاکہ کنٹرول لائن پر بسنے والے لوگوں کو تحفظ مل سکے انتظامیہ کی زمہ داری میں آتا ہے کہ لوگوں کے مال وجان کی حفاظت کی جائے