468 Views
وعدوں سے تکمیل تک
تحریر سید عمر کاظمی
شکریہ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس
شکریہ وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی
ضلع جہلم ویلی کا صدر مقام ھٹیاں بالا جو گوناگوں کا مسائل کا شکار رھا اور اس علاقہ کے مسائل کے حل کے لئے ھٹیاں بالا کےصحافی مشکل ترین حالات میں اپنا کردار ادا کرتے رھے اور کردار ادا کر ررھے عوام کی محرومیاں اور مسائل کی نشاندہی کرنے والے صحافی خود کس قدر مسائل کا شکار ھیں شاہد کوئی اس کا اندازہ نہیں لگا سکتا صاحب اقتدار نے بھی کبھی اس طرف توجہ نہیں دی کئی دھائی سے ھٹیاں بالا کے صحافی ظالم کے خلاف مظلوم کی سدا بن کر کام کر رھے ھیں عرصہ دراز سے صحافیوں کا ایک ھی مطالبہ رھا کہ ھٹیاں بالا پریس کلب کی عمارت تعمیر کر کے دی جائےمگر شاہد کسی صاحب اقدار نے ضروری نہیں سمجھا پریس کلب کی نو منتخب تنظیم کے حلف کے سلسلہ میں عہدیداران و ممبران نے نومنتخب صدر اعجاز احمد میرکے ھمراہ وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی،سابق امیدواران قانون ساز اسمبلی سید زیشان حیدر کاظمی سےرابطے کر کے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو مدعو کرنے کا کہا جس پر خصوصا سردار دیوان علی خان چغتائی نے اپنا بھر پورا کردار ادا کرتے ھوۓ وزیراعظم آزاد کشمیر کو پریس کلب ھٹیاں بالا کے نو منتخب عہدیداران کی حلف کی تقریب کی دعوت دی نہ صرف دعوت دی بلکہ دیوان علی خان نے صحافیوں کے دیرینہ مسلہ پریس کلب کی عمارت کی تعمیر سمیت دیگر مسائل پر ھٹیاں بالا آنے سے قبل بریفنگ دے کر ان کو ان مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے کو کہا یہی وجہ ھے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے 4 جون کو پریس کلب ھٹیاں بالا کی نومنتخب تنظیم سے حلف لینے کی تقریب سے دوران خطاب کرتے ھوئے جلد پریس کلب کی عمارت کی تعمیر کا اعلان کیا بلکہ اس سے آگے بڑھ کر صحافیوں کی مشکلات کے پیش نظر انہوں نے پریس کلب کے لئے 6 موٹرسائیکل 10 لاکھ نقد رقم اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں کو طبی سہولیات کے لے مزید 8 لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا مگر صحافی نہ موٹر سائیکل اور نقد رقم کے اعلان سے خوش ھوۓ بلکہ ان کے لئے اصل خوشی پریس کلب کی عمارت کی تعمیر کا اعلان ھے جس پر صحافتی کمیونٹی نے وزیراعظم آزادکشمیر کا بھر پور شکریہ ادا کیا اور پھر سب سے بڑھ کر وزیز تعلیم سردار دیوان علی خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پوری لگن اور اپنا فرض سمجھتے ھوئے پریس کلب کے لئے وزیراعظم سےاتنے بڑے پیکج کا اعلان کروایا اور انہوں اپنا عملی کردار ادا کر دیا جس پر تمام ممبران اور عہدیدارن سردار دیوان علی خان کے دلی سے مشکور ھیں صحافی ان کے ساتھ ساتھ تحريک انصاف کے سابق امیدوار قانونون ساز اسمبلی حلقہ 6 سید زیشان حیدر کا بھی شکریہ ادا کرتے ھیں انہوں نے بھی وزیراعظم کو پریس کلب کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا صحافیوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ سردار دیوان علی خان چغتائی وزیراعظم کے اعلانات کو عملی جامع پہنانے صحافیوں کے ساتھ اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے