Fri. Mar 29th, 2024
915 Views

مری (نامہ نگار) آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی چناری کے رہائشی نائید کیانی جنکی زوجہ اور بارہ سالہ بچہ جو کینسر کے عارضہ میں مبتلاء ہیں اور راولپنڈی نوری ہسپتال میں زیر علاج ہیں کی عیادت کے لیے جانے والے نائید کیانی کے بھائی فراز کیانی اور انکی والدہ و دیگر قریبی رشتہ داروں کی گاڑی کو مری عباسیاں بازار میں وہاں کےایک مقامی گاڑی کے ڈرائیور نے غلط اورٹیک کیا جس پر فراز کیانی نے اس ڈرائیور کو کہا کہ گاڑی غلط اوورٹیک کی ہے ابھی حادثہ ہو گیا تھا دیکھ کر نہیں چلا سکتے جس پر وہاں کے مقامی ڈرائیور نے کہا کہ سڑک تمھارے باپ کی تو نہیں اس پر دونوں کے مابین تو تکرار ہوئی جس پر وہاں کے مقامی ڈرائیور نے مذید گالم۔گلوچ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے رہائشی فراز کیانی پر حملہ کردیا اور اس موقع پر فراز کیانی کی گاڑی میں موجود دیگر لوگوں نے جب چھڑانے کی کوشش کی تو عین اسی وقت وہاں کے مقامی دیگر 8/9افراد نے بھی ان سب کو مارنا شروع کر دیا فراز کیانی کو شدید زودوکوب کیا گیا کپڑے پھاڑ ڈالے جبکہ فراز کیانی کو چھڑانے کے لیے آگے جانے والی اسکی والدہ کو بھی ان لوگوں نے نہ بخشا ناجائز گالم۔گلوچ کی انکے بھی کپڑے پھاڑ ڈالے دیگر افراد کے موبائل چھین لیے اور سب کو ننگی گالیاں دیں عباسیاں بازار کومیدان جنگ بنا دیا سڑک بلاک ہونے پر وہاں کے چند معززین کی مداخلت پر ان لوگوں نے کشمیریوں کی جان چھوڑی بعدازاں مقامی معززین نے فراز کیانی اور اسکی فیملی کو ایک نجی ہوٹل میں ٹھہرایا پولیس کو اطلاع دی گئی جبکہ واقعہ کے دو گھنٹے بعد بھی پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی تھی ابھی تازہ اطلاع یہ ہیں کہ پولیس آ چکی ہے مری میں پیش آنے والے اس واقعہ پر کشمیری عوام میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور حکومت پاکستان و آزاد کشمیر سے آج کے اس غنڈہ گردی کے واقعہ کا سخت نوٹس لینے نقصان کا ازالہ کرانے اور بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے قرار واقعی سزا دینے کامطالبہ کر دیا ہے ۔۔۔

 

By ajazmir