پہلی پاکستانی نژاد صحافی کو وائس آف امریکہ میں ڈائریکٹر جنوبی اور سنٹرل ایشیا تعینات ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ۔
اسلام آباد ۔ پاکستان میں تعینات وائس آف امریکہ کی بیورو چیف پرائے پاکستان افغانستان عائشہ تنظیم کو وائس آف امریکہ کی ڈائریکٹر برائے ساؤتھ و سنٹرل ایشیا ترقیاب کیا گیا ہے ۔
وہ پہلی پاکستانی نژاد صحافی ہیں جنھیں دنیا کے سب سے بڑے نشریاتی ادارے کے اس عہدے پر تعینات کیا گیاہے ۔
عائشہ تنظیم کو پاکستان اور افغانستان میں جراتمندی سے بہترین صحافت کرنے پر ادارے کی طرف سے ترقیاب کیا گیا ہے ۔
عائشہ تنظیم 2015 سے 2021 تک پاکستان اور افغانستان میں وی او اے انگلش سروس کے لیے بطور بیورچیف صحافتی ذمہ داریاں ادا کی ۔
اس دوران انہوں نے افغانستان میں اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے ائی ایس آئی ایل کے زیر اثر علاقوں میں بیس بدل کر رپورٹنگ کی ۔ اور دنیا کو افغان عوام کو درپیش خطرات اور مشکلات سے باخبر کیا ۔
انہوں نے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں پاک بھارت افواج کے درمیان گولہ باری سے درپیش مشکلات سے دنیا کو باخبر رکھنے کے لیے کئی مرتبہ ایل او سی پر جاکر ملٹی میڈیا پیکجز کیے جنھیں وی او اے کی سینتالیس زبانوں میں ہونے والی نشریات میں ٹی وی ،ریڈیو اور سوشل میڈیا اور ویب پر نشر کیا گیا ۔
انکی جراتمندانہ صحافت پر انہیں ڈیوڈ برک عالمی ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔
عائشہ تنظیم وائس آف امریکہ کے علاؤہ بی بی سی کے لیے بھی امریکہ میں رپورٹنگ کرتی رہی ہیں ۔

648 Views